
انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹس پر پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہوا پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے پنالٹی شوٹ آئوٹ ضائع کر دیئے جبکہ بھارت کی جانب سے صرف ایک شوٹ آئوٹ ضائع کیا اس طرح بھارت نے فائنل ہاکی میچ چار دو سے جیت لیا۔میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی آبدیدہ ہو گئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منایا پاکستان کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا ہے۔
