Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آصف زرداری چین میں نہیں رہتے

October 6, 2015 0 1 min read
Asif Ali Zardari
Corruption
Corruption

تحریر: سید انور محمود
کسی دانشور سے دریافت کیا گیا کہ حضرت! کرپشن کی تعریف کیا ہے؟ دانشور نے بہت ہی سادہ زبان میں بلا تامل جواب دیا کہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا کرپشن ہے۔ اگر اس بات کو من و عن مان لیا جا ئے تو ہمارے ملک کی پوری کی پوری سول اور فوجی بیوروکریسی اور سب کے سب سیاستدان کرپٹ قرارپاتے ہیں۔ کرپشن صرف مالی بد عنوانی یا وسائل کے غلط استعمال کا نام نہیں ہے بلکہ قانون کے دائرے سے نکل کے کوئی کام کرنا یا قانون کے تقاضے کے مطابق کام نہ کرنا بھی کرپشن ہی کے ذیل میں آتے ہیں۔جمہوریت میں قانون کی حکمرانی اور جواب دہی کی بدولت سمجھا جاتا ہے کہ جمہوریت میں کرپشن کم ہو گی لیکن بد قسمتی سے پاکستان کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

پاکستان میں ایک طویل عرصے تک فوجی حکمراں رہے ہیں، ایوب خان سے لے کر پرویز مشرف تک سب ہی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیاہے۔ اس وقت بھی پاکستان میں ایک سابق صدر، دو سابق وزرائے اعظم سمیت ہزاروں سیاستدانوں، فوجی افسروں، بیورو کریسی میں کرپشن کرپشن کا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف مقدمات موجود ہیں۔ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کیلئے”نیب” کا ادار ہ بھی موجودہے لیکن لگتا ایسا ہے کرپشن ہر ادارے کی رگ رگ میں سماچکا ہے، چاہے وہ ادارے سول ہوں یا فوجی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کے پاکستان میں جمہوریت ہو یا آمریت کرپشن ہر حال میں موجود رہی ہے۔اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام چند لوگوں کے گرد گھومتا ہے اور نظام کے بدلنے کے باوجود نظام سے فائدہ اٹھانے والے وہی رہتے ہیں۔

Mian Raza Rabbani
Mian Raza Rabbani

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی دور طالب علمی ہی میں سیاست سے دلچسپی کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوئے اور یہ سفرآج تک جاری ہے، 1993ء سے سینٹ کے رکن ہیں رضا ربانی سینیٹ کے ساتویں، پیپلزپارٹی کے چوتھے اورسندھ سے تیسرے چیئرمین سینٹ ہیں۔ بدھ 30 ستمبر 2015ء کو وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں آل سندھ تقریری مقابلے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے فرمایا کہ میں مانتا ہوں کہ سیاستدانوں نے کرپشن کی اس لیے اُن کا دفاع نہیں کرتا تاہم پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں، سول و فوجی بیوروکریسی میں کوئی بھی شفاف نہیں

احتساب ہو تو سب کا ہونا چاہیئے، نیب کے قانون کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے جو ادارہ سب کا احتساب کررہا ہے اس کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ تسلیم کرتاہوں کہ پیپلزپارٹی میں بھی کرپٹ لوگ موجود ہیں، کرپشن کے متعلق ایک کمیٹی قائم کی جائے جس کا مقصد صرف کارروائیوں پر نظر رکھنا ہو، کرپشن کاخاتمہ قانون کے دائرے میں رہ کر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن گئے جب سیاستدانوں کیلئے خصوصی عدالتیں بنائی جاتی تھیں، خصوصی عدالتیں ضرور بنائیں مگریہ خصوصی عدالتیں بھی سب کےلئے ہونی چاہئیں۔

Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

رضا ربانی کی بدھ 30 ستمبر 2015ء کو صحافیوں سے یہ گفتگو دراصل سابق صدر آصف زرداری کی 16 جون 2015ء کی اُس تقریر کا دفاع ہے جس میں آصف زرداری نے نام لیے بغیر فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اُن کو دیوار سے لگانے اور اُن کی کردار کشی کرنے کی روش ترک کردیں ورنہ وہ قیام پاکستان سے لےکر آج تک کے جرنیلوں کے بارے میں وہ سب کچھ بتائیں گےکہ وہ (فوجی جرنیل) وضاحتیں دیتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ورنہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

اُنھوں نے دھمکی دی کہ جب بھی پیپلز پارٹی نے ہڑتال کی کال دی تو خیبر سے لے کر کراچی تک جام ہو جائے گا۔حالات کے پیش نظر پاکستان کی کسی چھوٹی بڑی سیاسی جماعت نے زرداری کے بیان کی حمایت نہیں کی۔ بلکہ میثاق جمہوریت میں ان کے ساتھی وزیراعظم نواز شریف نے تو روس کے دورے پر گئے ہوئے جنرل راحیل شریف کو فون کرکے اپنی صفائی بھی پیش کی تھی اورآصف زرداری کے ساتھ طے شدہ ملاقات بھی نہیں کی۔ آصف زرداری کوجب کسی طرف سے کوئی حمایت نہ ملی تو ملک چھوڑکرچلے گئے۔

دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت کا یہ ریکارڈ رہا ہے کہ اس میں پاکستان کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں شامل رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کا یہ بھی ریکارڈہے کہ قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چند سیکنڈ کی سزا کے بعد نہ صرف وزارت عظمیٰ بلکہ پانچ سال کے لئے انتخابات لڑنے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

PPP
PPP

دنیا کی سیاسی تاریخ میں میں اس سے پہلے ایسی کوئی مثال موجود نہیں تھی ۔ ایک اور ریکارڈ بھی اسی زرداری حکومت کو جاتا ہے کہ اس سے زیادہ بدعنوان حکومت پاکستان میں اس سے پہلے کوئی نہ تھی۔ پیپلز پارٹی حکومت کے پانچ سالہ دور میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، بدترین کرپشن ، بری گورننس، طویل لوڈشیڈنگ اور غربت کے ساتھ اندرونی و غیر ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ مشرف دور تک بیرونی قرضے 34ارب ڈالر تھے جو پیپلز پارٹی کےپانچ سالہ دور حکومت میں دگنے ہوگئے۔ ڈالر 62 روپے سے 100 روپے کا ہوگیا، ملک کے تمام ادارے تباہ ہوگئے۔ خود کش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی یلغار نے کوئٹہ اور پشاور جیسے بڑے شہروں کو درہم برہم کرکے رکھ دیا تھا۔

آصف زرداری اور ان کی جماعت نے نہ صرف اپنی بدعنوانیوں سے ملک کے سول اداروں کو تباہ کیابلکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی کرپشن کرنے کا پورا پورا موقع دیا۔ سابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کو 29 نومبر 2007ء کو سابق جنرل پرویز مشرف کی جگہ آرمی چیف لگایا گیاتھا۔ 24 جولائی 2010ء کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اُن کی ملازمت میں تین سال کی توسیع کی جس کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ اپریل 2015ء میں چھ سال تک پاکستان کے ڈی فیکٹو حکمران رہنے والے اس طاقتور جنرل کو اسلام آبادکے بینظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

اُن کوروکنے کی وجہ، کرپشن کے الزامات بتائے جاتے ہیں جو اُن کے بھائیوں نے اُن کے دور حکمرانی میں کی۔جنرل کیانی کے تین بھائی ہیں، ان میں بابر کیانی اور کامران کیانی کاروبار سے منسلک ہیں اور اُن پر یہ الزامات لگے کہ انہوں نے اپنے بھائی کے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے ٹھیکے اور منصوبے حاصل کیے۔ کامران کیانی ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں جن کے پاس لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ تھا۔ اپنے بھائی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کامران کیانی خاندان سمیت دبئی شفٹ ہوگئے جس پر اُن افواہوں کو اور تقویت ملی کہ وہ بھاری بھرکم رقم کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں، کرپشن کے یہی الزامات جنرل کیانی کے بیرون ملک روانگی میں حائل ہوئے۔

Corrupt officers
Corrupt officers

پاکستان میں نیشنل ہائی وئے اتھارٹی، قومی احتساب بیورو، وزارت تعلیم، وزارت بجلی و پانی، سی ڈی اے، نادرا، کراچی پورٹ ٹرسٹ، نیشنل ری کنسٹرکشن بیورو، اور وزارتِ مواصلات جیسے 23 سول محکمے کرپٹ افسروں کےلیے سونے کی چڑیا ثابت ہوتے رہے ہیں۔یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان محکموں میں کلیدی عہدوں پر فائز رہنے والے ہمارے حاضر سروس اور سابق فوجی افسران کسی بدعنوانی میں ملوث نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو فوج کام کرنے کا موقع ہی نہیں دیتی، ورنہ جمہوریت اب تک پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہوتی۔

کسی حد تک یہ بات درست بھی ہے مگر پاکستان کے جمہوری حکمرانوں کا یہ مسئلہ ہے کہ انہیں جس قدر بھی کام کرنے کا موقع ملاہو، وہ اس دوران اپنی اور اپنے لوگوں کی جیبیں بھرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ موجودہ نواز شریف دور کو ہی دیکھ لیجئے، میٹرو بس سے بجلی کے منصوبوں تک جتنے بھی منصوبے ہیں اُن کی اصل کہانیاں سامنے آنے لگی ہیں۔ تاہم یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ جمہوری حکومتوں کی کرپشن اور بدعنوانی کا علاج فوجی حکومت یا سابق فوجیوں کے زیرانتظام اداروں کی کارروائیاں نہیں بلکہ جمہوری اداروں کا تسلسل اور خوداحتسابی کا آئینی انتظام ہے۔

آصف زرداری کے چہیتے رضا ربانی کا اصل مقصد اپنے گروُ آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم جیسی بڑی مچھلیوں کو بچانا ہے۔ آج جو وہ کہہ رہے ہیں کہ کرپشن کےمتعلق ایک کمیٹی قائم کی جائے جس کا مقصدان کارروائیوں پرنظر رکھنا ہو، کرپشن کاخاتمہ قانون کے دائرے میں رہ کرکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وہ بہت پہلے بھی کرسکتے تھے، وہ 1993ء سے سینیٹر ہیں۔ پاکستان میں ہرشخص کرپشن کے خلاف ہے یہ الگ بات ہے کہ ان میں سے نوے فیصد وہ ہیں جنہیں کرپشن کے مواقع نہیں ملتے۔ سیاستدانوں، حکمرانوں اور سول اورفوجی افسروں کو چونکہ بہت مواقع ملتے ہیں تو اُنہیں ضائع کرنا اُن کے نزدیک گناہ کبیرہ ہے۔

Karachi Operation
Karachi Operation

آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے بعداگرچہ عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن حاضر سروس اور سابق جرنیلوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیئے۔ سابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا ہی کافی نہیں اور نہ ہی “سخت سرزنش ” کافی ہے ۔بدعنوانی چاہے سول اداروں میں ہو یا فوج میں اُس کا احتساب لازمی ہے اور الزام ثابت ہونے پرسزا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ آصف زرداری اور رضا ربانی کے بیانات پر غور کریں تو دونوں کا مطالبہ یہ نہیں ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو پکڑو، بلکہ مطالبہ یہ کیا جارہا ہے کرپشن کرنے والوں کو نہ پکڑو جبکہ آصف زرداری اور سابق جنرل اشفاق پرویز کیانی دونوں ہی بدعنوان ہیں۔ میاں رضا ربانی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اُن کے گروُ آصف زرداری کو کچھ نہیں ہوگا کیونکہ وہ اپنے جرائم کےثبوت کبھی نہیں چھوڑتے۔ آصف زرداری ہوں یا سابق جنرل کیانی، یا کوئی اور بدعنوان بے فکر رہیں کیونکہ وہ چین میں نہیں رہتے۔

صدر ایوب خان کے دور میں واہ کے آرڈنینس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی تو چین کے ایک وفد نے اس عمارت کا دورہ کیا، وفد نے ایک کمرے کی چھت کو ٹپکتے دیکھا، میزبان نے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا، “عمارت ابھی نئی نئی بنی ہے اسلیے ٹپک رہی ہے”۔ یہ سن کر چینی وفد کے ایک رکن نے استہزائیہ انداز میں کہا، “شروع شروع میں ہماری عمارتیں بھی ٹپکتی تھیں، پھر ہم نے بدعنوانی کے مرتکب ایک ٹھیکیدار کو سرعام گولی سے اُڑا دیا، اُس دن کے بعد سے ہماری عمارتیں نئی ہوں یا پرانی کبھی نہیں ٹپکیں”۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ چین کی طرح سرعام سزائے موت دی جائے بلکہ اس مثال کا مقصد یہ ہے کہ بے لاگ احتساب ہی بدعنوانی کی روک تھام کر سکتا ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
corruption country definition power Syed Anwar Mahmood اختیارات آصف زرداری تعریف چین کرپشن ملک
Breast Cancer
Previous Post برسٹ کینسر اور آنے والی نسلیں
Next Post آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نویں پوزیشن پر پہنچ گیا
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close