
راولپنڈی (جیوڈیسک) احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔
فریقین کے وکلاء دیگر عدالتوں میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، جس کے بعد مقدمے پر آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی
عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو دوبارہ طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
