
آسام (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں بس حادثے سے نو افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ ناگائوں میں تیز رفتار بس الٹ کر سڑک کنارے کھائی میں جا گری ، واقعے میں نو افراد موقع پر ہلاک۔
جبکہ چھبیس شدید زخمی ہوگئے۔ لاکھم پور جانے والی بس میں ٹوٹل سینتیس مسافر سوار تھے ، مرنے والوں میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔
