بھمبر : عتیق الرحمن برسالوی صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن بھمبر انسان دوست اور فرشتہ صفت انسان ہیں دکھی انسانیت کی خدمت میں وہ نمایاں مقام رکھتے ہیں وہ انتہائی ان تھک ، ذمہ دار ، فرض شناس اور دیانت دار انسان ہیں ان کا بلامقابلہ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا صدر بننا انکی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان خیالات کااظہار چوہدری غلام سلطان صدر معلم ، لیاقت علی جوشی جنرل سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن نے اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ بھمبر میں عتیق الرحمن برسالوی کی قیادت میں دکھی انسانیت کی بہترین خدمت ہو گی۔
