
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ ایف اے اے نے امریکی فضائی کمپنیوں پر شام کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شام میں موجود شدت پسند گروہوں کے پاس طیارہ شکن توپوں کی موجودگی کی بنا پر کیا گیا۔
