Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 3/8/2014

August 4, 2014 1 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

ایڈمنسٹریٹر ایجوکیٹر بار ہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے

گجرات (جی پی آئی ) ایڈمنسٹریٹر ایجوکیٹر بار ہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ ہم جملہ سٹاف ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس گجرات اور طلباء طالبات اسرائیل کے غزہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘ جو غزہ میں جبر و استداد اور ظلم کے پہاڑ توڑ کر انسانیت کی تذلیل کر رہا ہے ‘ غزہ کی فائل UNOکے سرد خانوں کی نذر ہو گئی ہے ‘ اسرائیل ‘ یو این او اور امریکہ کے جھوٹے وعدوں جھوٹی سازشوں کی بھینٹ چڑھے غزہ کیلئے تمام مسلم ممالک کی دعائوں کے طفیل اور سبز گنبد والے کی نظر کرم کے ساتھ ‘ ہم سب وہاں قیام امن کیلئے پر امید ہیں ۔ یہودیت کے جارحانہ اقدام پر غزہ میں بیٹیوں کے آنچل تار تار کرنے پر اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ہم احتجاج کرتے ہیں اور یہودیوں کی ہر قسم کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کا 73واں عرس مبارک شروع ہو گیا ۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

گجرات ( جی پی آئی )برصغیر پاک ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کا 73واں عرس مبارک شروع ہو گیا ۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے سے ہوا۔ گدی نشین حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار سائیں اختر حسین نے اپنے دست مبارک سے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا ۔ جبکہ چادر پوشی منعقد ہوئی’ بعدازاں محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ چادر پوشی اور غسل کی تقریب میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں پیر سید زمان شاہ آف کھپیڑانوالہ شریف ‘ سائیں ساجد حسین ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ عامر چوہدری ‘ قاسم بٹ آف سونیکس انڈسٹریز ‘ میاں عمران پگانوالہ ‘ حاجی عبدالرشید آف کلا چور ‘سیٹھ محمد علی صراف ‘ سیٹھ فیصل ‘ حافظ شیراز ‘ چوہدری رحمن آف گوجرانوالہ ‘ صوفی سلیم آف گوجرانوالہ ‘عنصر محمود’ احسن نوید ‘ حافظ محمد ایوب صراف ‘ عمران چشتی ‘ چوہدری غلام مصطفی و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر گدی نشین سائیں اختر حسین نے اپنے دست مبارک دربار عالیہ کے خادمین کی دستار ی بندی کی جن میں صوفی نوید ‘ صوفی اسلم ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ مقبول الٰہی ‘ عامر چوہدری ‘ حافظ ایوب صراف شامل ہیں ۔ اس موقع پر منعقد محفل سماع میں ممتاز قوال چاند افضل ‘ قوال نے ہمنواء نے سماع کے رنگ پیش کئے ۔ عرس مبارک کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی ۔ ضلعی انتظامیہ نے عرس مبارک کے سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت سیٹھ محمد علی صراف اور سیٹھ فیصل صراف کی رہائشگاہ

گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت سیٹھ محمد علی صراف اور سیٹھ فیصل صراف کی رہائشگاہ بھمبر روڈ پر آج بروز سوموار بوقت دن بارہ بجے اُن کے والد محترم کی برسی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہو گی ‘ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر متوقع ہے اس محفل کی صدارت پیر سید زمان شاہ آستانہ عالیہ کھپیڑانوالہ شریف کرینگے ۔ ممتاز ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد صدیق ‘ عارف شاہد گوندل ودیگر ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر ستان کے مہاجرین کی بحالی کے سلسلہ میں فوری اقدامات کریں کیونکہ یہ مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کرتا جا رہا ہے

گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر ستان کے مہاجرین کی بحالی کے سلسلہ میں فوری اقدامات کریں کیونکہ یہ مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ‘ موجودہ حالات میں بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ اور ملک کی تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں ‘ وہ گزشتہ روز اپنے رہائشگاہ پر معززین سے گفتگو کر رہے تھے ‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور اُن کی بحالی کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے کیونکہ مہاجرین بھی ہمارے بھائی ہیں ۔ پاکستان کا استحکام اور تحفظ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات منعقد ہونگی

گجرات ( جی پی آئی )گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات منعقد ہونگی ۔ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ‘ اور جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے ۔ اور زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں ۔ اور ہم اس سلسلہ میں اپنے بزرگوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کرینگے ۔ جس کا فیصلہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائی کی تقسیم ‘ لائنز قومی پریڈ ‘ مذاکرہ اور سیمینار کا انعقاد شامل ہے ۔ تمام لائنز ممبران ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ہمارے اسلاف نے دن رات قربانیاں دے کر حاصل کیا
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان ہمارے اسلاف نے دن رات قربانیاں دے کر حاصل کیا ۔ اور پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنا ہم سب کا فرض ہے ‘ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست جہاں خوشی کا دن ہے وہاں تجدید کا بھی دن ہے ‘ کیونکہ اس دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوتا ہے کہ ہم ملک کے استحکام و ترقی کیلئے کام کریں گے ۔ اور پاکستان کی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے والوں کیخلاف سینہ سپر ہونگے ۔ سٹیز ن فرنٹ یوم آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کریگا ۔ اور مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کریگا ۔ تمام ممبران نے اس سلسلہ میں اپنی تجاویز بھیجوائی ہیں ۔ جن پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف آوان شریف قاضی منصور الحق آوانی اور صاحبزادہ

گجرات ( جی پی آئی ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف آوان شریف قاضی منصور الحق آوانی اور صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی نے سابق گورنر بلوچستان والی سوات حضرت میانگل اورنگزیب کی وفات پر اظہار رنج و غم کا اظہار کیا ہے ‘ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ عطا اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں ماہ آزادی کی تقریبات شایان شان

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں ماہ آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی اس سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ماہ آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو ضلع کونسل ہال میں ہوگی جبکہ تمام تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی جہاں ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران پرچم کشائی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، میاں طارق محمود، میجر (ر ) معین نواز ، سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر، چوہدری رضا علی متہ، نوابزادہ طاہر الملک ، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا کر اور آزادی ریلی کا انعقاد کر کے آزادی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ آج تین اگست رات آٹھ بجے آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع کونسل ہال میں میوزیکل پروگرام ہوگا۔ چار اگست صبح دس بجے ٹی ایم اے آفس کھاریاں سے اے سی آفس تک آزادی مارچ ہوگا۔ پانچ اگست ڈیڑھ بجے دن سرائے عالمگیر میں آزاد ی ریلی ہوگی، چھ اگست دو بجے دن ڈی سی او الیون اور چمبر الیون کے درمیان کرکٹ میچ ہوگا۔ سات اگست چار بجے تجمل حسین پارک کٹھالہ میں کبڈی میچ ہوگا۔ آٹھ اگست سہ پہر چار بجے واپڈ ااور پولیس کی ٹیموں کے مابین ظہور الہی اسٹیڈیم میں کبڈی میچ ہوگا۔ نو اگست دن ساڑھے دس بجے جناح پبلک سکول میں جناح ٹیلنٹ ایوارڈز کا پروگرام ہو گا جہاں میٹرک کے امتحان میں 900سے زائد نمبر لینے والے 150سے زائد زہین طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا، سہ پہر دو بجے انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی ٹیموںکے درمیان ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔دس اگست سہ پہر چار بجے کیمنگ گرائونڈ لالہ موسی میں والی بال میچ ہوگا۔ گیارہ اگست دن دس بجے نارمل سکول سے ضلع کونسل ہال تک اقلیتوں کے زیر اہتمام جشن آزاد ی ریلی ہوگی، بارہ اگست سہ پہر چار بجے زمیندار کالج گرائونڈ میں گجرات اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچ ہوگا، تیر ہ اگست نو بجے صبح ظہور الہی اسٹیڈیم میں سکاوٹس شو ہوگا، 14 اگست صبح سات بجکر 55منٹ پر ملک کے ساتھ ضلع ہیڈ کوارٹرگجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر، کنجاہ، لالہ موسی، جلالپور جٹاں، اور ڈنگہ میں بیک وقت پرچم کشائی ہوگی ۔ انہوںنے بتایا کہ پندرہ اگست سہ پہر چار بجے گورنمنٹ ہائی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں میں کبڈی میچ ہوگا۔ سولہ اگست سہ پہر چار بجے ٹینکی گرائونڈ سرائے عالمگیر میں والی بال میچ ہوگا۔ سترہ اگست سہ پہر تین بجے ملٹری کالج کھاریاں گرائونڈ میں گھوڑا ڈانس، آٹھارہ اگست صبح دس بجے میونسپل سکول گجرات میں آزادی کے موضوع پر ٹیبلو پیش کئے جائیںگے۔انیس اگست سہ پہر تین بجے کلیوال سیداں میں نیزہ بازی، بیس اگست شام سات بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں جشن آزادی میوزیکل پروگرام، اکیس اگست شاہ آٹھ بجے گرلز کالج ہال لالہ موسی میں سیف الملوک پڑھنے کا پروگرام ہوگا۔ بائیس اگست سہ پہر چار بجے زمیندار کالج گرائونڈ میں گجرات اور سیالکوٹ کی ٹیموںکے درمیان فٹ بال میچ، تیئس اگست جناح پبلک سکول میں پینٹنگز کا مقابلہ ہوگا، چوبیس اگست صبح دس بجے ضلع کونسل ہال میں کسان کنونشن ہوگا، پچیس اگست ضلع کونسل ہال میں خواتین کی ایمپاورمنٹ کے موضوع پر سمینار، چھبیس اگست صبح دس بجے زمیندارہ کالج میں آزادی بیت بازی مقابلہ، ستائیس اگست صبح ساڑھے نو بجے ضلع کونسل ہال میں تقریری اور ملی نغموں کا مقابلہ،آٹھائیس اگست صبح ساڑھے نو بجے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہئیر نگ سکول ناروالی میں تقریب آزادی ،انتیس اگست صبح دس بجے سپال ٹائون جلالپور جٹاں روڈ پر ٹیبلو اور ملی نغموں کا مقابلہ، تیس اگست سہ پہر چار بجے جناح پبلک سکو ل میں آزادی میلہ، اور اکتیس اگست شام سات بجے ضلع کونسل ہال میں آزادی کے موضو ع پر سٹیج ڈرامہ ہوگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ آزادی تقریبات کے دوران مشاعر ے کا بھی اہتمام ہوگا جس میں ملک کے نامور قومی شعرا کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم اسکے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔ اجلاس میں شریک عوامی نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ماہ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وہ ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی مرمت کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی مرمت کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح 7اگست کو کیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ کٹھالہ پھاٹک سے 14کلو میٹر طویل جی ٹی روڈ کی مرمت کے منصوبہ پر سات کروڑ روپے لاگت آئی ہے اوراسے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کی مرمت کے ساتھ سڑک کے اطراف گرین بیلٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ ایوان صنعت و تجارت کے تعاون سے روڈ کے میڈین پر خوبصورت پودے لگا دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے جی ٹی روڈ سے گذرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا تاہم مقامی ارکان اسمبلی کی کوششوں سے حکومت پنجاب نے سڑک کی مرمت کے لئے فنڈز فراہم کر دیے اور ضلعی حکومت کے محکمہ شاہرات نے دن رات کام کرکے سڑک کو مثالی بنا دیا ہے۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ گرین بیلٹ کی تعمیر کا مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعدیہ سڑک آلودگی سے محفوظ شاہراہ بن جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کی امداد

گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کی امداد کے لئے بھر پو ر کاوشیں کرنے پر ضلع گجرات کے اراکین اسمبلی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام اراکین اسمبلی کو تعریفی اسناد بھی جاری کی ہیں جو گذشتہ روز ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی نمائندگان کے حوالے کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے

گجرات ( جی پی آئی )سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ مسلم لیگی تمام ورکر دس مارچ کو سانحہ لاہور میں شہدا کے ختم قرآن خوانی میں شرکت کریں۔یوتھ ونگ کے نوجوان اور مسلم لیگ لیبر ونگ ،وکلا ء ونگ اور مسلم لیگ کے تمام ورکر اور عہدہ دار ان اپنی اپنی تنظیموں کے اجلاس بلائیںاور پارٹی کی ہر کال پر لبیک کہنے کے لیے تیا ر رہیں، اور تمام ورکروں کو کمر وابستہ ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ حکومت کے خلا ف جو گرینڈ اتحاد بنا ہے۔ ہم بھی اپنے قائدین کے حکم کے مطابق اُنکے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ چلیں گئے، اور لاہور ہو یا اسلام آباد یا کسی بھی میدان عمل میں ہمارے ساتھی کسی بھی طرح سے پیچھے نہیں رہیں گئے ۔ ماہِ اگست حکومت اور اُنکے خواریوں کے لیے چلو چلائی کا مہینہ ہے ،ظلم اور بربریت کے شہزادوں کے اقتدار کا سورج ڈوبنے والا ہے ، نئے سفر اور نئے دور کا آغاز بہت جلد آنے والا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزرا اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ حکومتیں چلانا کوئی آسان بات نہیںوہ ایک میچور ٹیم ہی چلا سکتی ہے۔ سعد رفیق اور پرویز رشید جیسے نا اہل لوگ جس حکومت میں شامل ہوںاُس کا حال یہی ہوتا ہے جو آج اِس حکومت کا ہے۔ جب چور دروازے سے عوامی مینڈٹ کو چورا کر حکومتیں بنتی ہیں، تو پھر کانچ کی ہنڈیاں زیادہ دیر تک چولہے پر نہیں چڑتیںاور آج ملک کے کونے کونے سے عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر یہ کہہ رہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نالئقیو ں کی وجہ سے ناکام ہو چکی اُس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر حکومت چھوڑ دے ، تاکہ ملک پاکستان میں اُن لوگوں کو آگے لایا جائے جو محب وطن ہیں اور جو ملکی سوچ رکھنے والے ہیں۔اب انشاء اللہ تعالیٰ وہ وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خلاف آخری معرکہ عوام کے ساتھ ہونے کو ہے اور فتح انشاء اللہ تعالیٰ عوام کی ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر مولانا الیاس احمد نے کہا ہے

گجرات (جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر مولانا الیاس احمد نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں تو عوامی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بد قسمتی سے ملکی ادارے با ہمی مداخلت اور اپنی ذمہ داریوں سے بے اعتنائی کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے خوف خدا اور موثر قانون نہ ہونے کی بنا پر کرپشن اور اقراء پروری بڑھ رہی ہے سرکاری مشنری حکمرانوں کی لونڈی اور حکمران امریکی لونڈی کا کردار اپنائے ہوئے ہیں لوگ سال ہا سال سے ماتحت عدالتوں میں انصاف کیلئے ظلم کا شکار ہیں جس سے ان تمام حالات کی وجہ سے ملکی مسائل گھنبیر ہوتے جا رہے ہیں جرائم کی شرح بڑھ کر معاشرہ میں انار کی اور بد امنی کا راج ہو چکا ہے ملک کو اس کا اساسی قانون اسلام دے دیا جائے اور آئین کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارت میں قانون سازی کی جائے تو ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے خوشحال ہو سکتا ہے عوام اور حکمرانوں کو اس نسخے کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مذہبی سکالر علامہ زاہد الراشدی نے جامع مسجد احرار ماڈل ٹائون گجرات

گجرات (جی پی آئی)ممتاز عالم دین مذہبی سکالر علامہ زاہد الراشدی نے جامع مسجد احرار ماڈل ٹائون گجرات میں درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک فطری اور آفاقی نظام حیات ہے جس کی تعلیمات پوری انسانیت اور ہر زمانے اور علاقہ کیلئے یکساں طور پر قابل عمل ہیں اسلام نے امیر غریب ، مرد و عورت ، تاجر و آجر کسی طبقہ کیلئے زریں اصول اور لائحہ عمل دیا ہے جس کو اپنا کر وہ اپنے خالق اللہ کی خوشنودی اور دنیاوی زندگی میں سر بلندی حاصل کر سکتا ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے قرآن مجید نے غلبہ و اقتدار کا مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے مگر اس کیلئے مسلمانوں کا اپنے دین پر عمل پیرا اور خالص مسلمان ہونا لازمی ہے اسلام نے اللہ تعالیٰ دعا مانگنے کو بھی بہترین عبادت بلکہ عبادت کا مغز قرار دیا ہے مسلمان کی یقین اور اعتماد کے ساتھ مانگی گئیں دعا رد نہیں ہوتی اس کی قبولیت کے کئی مراحل ہیں کبھی وہ چیز اسی شکل میں مل جاتی ہے کبھی اس کے بدلے مصیبت ٹل جاتی ہے۔ کبھی اس کو آخرت کیلئے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے مسلمانوں کو دعا خلوص اور للہیت سے کرنی چاہئے اور قبول کا یقین ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کی عظمت کا پاسبان ہے احرام آڈمیت کا درس دیتا ہے اس موقع پر مولانا ضیاء اللہ ہاشمی مولانا احسان اللہ اشرفی مولانا مفتی جمیل الرحمن ڈاکٹر مسعود انور حافظ الیاس اعوان اور دیگر مقامی علماء بڑی تعداد میں شریک تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاظ کو حکومتی ناکامی گردانتے ہوئے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس اوسلو سے جاری کردہ بیان کے مطابق چوہدری رزاق نے کہا کہ اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی خبروں سے ناروے میں مقیم پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عالمی برادری میں پاکستان کو شدید ترین غیرمحفوظ ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو کہ کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ماضی میں بطور وزیرِداخلہ خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے مزیدکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے میںاس فیصلے کے پسِ منظر میں سیاسی مقاصد پوشیدہ ہیں، اگرموجودہ حکومت وفاقی دارالحکومت ہی کی حفاظت سے قاصر ہے تو بہتر یہی ہے کہ اس سے پہلے عوام اس حکومت سے چھٹکارہ پانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں، حکومت خود ہی با عزت طور پر مستعفی ہوجائے ۔

Share this:
Tags:
attend august council evening invitation اگست تقریب دعوت شام شرکت کونسل
Earthquakes
Previous Post چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 367 ہوگئی
Next Post داعش نے عراق کے شہر سنجار پر قبضہ کرلیا، ہزاروں افراد کی نقل مکانی
Iraq

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close