
برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، تیز ہواوٴں کے سبب آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر Brisbane کے نزدیک جزیرے میں کچھ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اس وقت تفریح کی غرض سے 900 سیاح موجود تھے جنہیں بڑی کشتیوں کیذریعے جزیرے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن تیز ہواوٴں کے سبب آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک مہم جو افراد اور سیاح اپنا کیمپ نہیں لگا سکیں گے۔
