
ملیبورن (جیوڈیسک) ملیبورن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان آسٹریلیا کے طوفانی اٹیک نے یہ فیصلہ غلط ثابت کر تے ہوئے 59 کے مجموعے پر تین بھارتی بلے بازوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ روہت شرما نے قدم جمائے، ان کے ذمہ دارانہ بلکہ جارحانہ 138 رنز کی بدولت ٹوٹل 267 تک پہنچا۔
مچل سٹارک نے چھ وکٹیں گرائیں۔ جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر انچاس اوور میں پورا کرلیا۔ اوپنر فنچ نے 96 جبکہ سٹیون سمیتھ نے 47 رنز جوڑ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ طوفانی بائولر مچل سٹارک مین آف دی میچ قرار پائے۔
روایتی حریف انگلینڈ کے بعد بھارت کو ہرانے والی میزبان آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
