
میلبرن (جیوڈیسک) میزبان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آج دوسرا ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 35 منٹ پر میلبرن میں مد مقابل ہوں گی۔ مہمان پروٹیز نے افتتاحی میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے والی جنوبی افریقن ٹیم نے مزید فتوحات سمیٹنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ آسٹریلوی کپتان نے بھی کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
