
سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے اْن 5 شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جو عسکریت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کے لیے سفر شروع کرنے والے تھے۔
یہ پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے۔
وہ انڈونیشیا سے فلپائن پہنچ کر شام جانے کی پلاننگ کیے ہوئے تھے۔ ان پانچوں افراد کی عمریں 21 اور 31 برس کے درمیان ہیں۔
