
سڈنی (جیوڈیسک) بریٹ لی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔ بریٹ لی نے جولائی 2012 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہا تھا اور اس کے بعد انھوں نے ایک روزہ میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
بریٹ لی نے آسٹریلیا کی جانب سے 76 ٹیسٹ میچوں میں 310 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 380 وکٹیں حاصل کیں۔ 38 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کرکٹ میں میرے 20 سال بہت زیادہ حیران کن اور جذباتی رہے۔
میں نے ایک ایک لمحے کا لطف اٹھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انھوں نے صحیح وقت پر فیصلہ کیا ہے۔
