
سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ہیلمٹ میں سینسر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینسر کے بعد اندازہ لگایا جاسکے گا کہ گیند کتنی تیزی سے لگی اور ضرب کی شدت کا اندازہ لگانے کے بعد اتنے ہی مضبوط ہیلمٹ تیار کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے آئی ٹی کمپنی سے رابطہ کرلیا گیا ہے تاہم سینسر کے تیاری کا عمل مکمل ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔
