
لندن (جیوڈیسک) لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے دس سرکاری حکام کو ایبولا کے قومی بحران کے دوران بغیر کسی وجہ کے ملک سے باہر رہنے کی پاداش میں برطرف کر دیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ان سرکاری حکام نے قومی سانحہ کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور سرکار کی اتھارٹی کی پروا نہیں کی،ان حکام کو ایک مہینے پہلے ملک واپس آنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔
لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے امریکا سے اپیل کر دی ہے کہ وہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی مدد کے بغیر وہ اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے۔
