
ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر ایک سو باہتر رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی برتری تیس سو اکتیس رنز کی ہوگئی ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز دو سو چورانوے رنز سات کھلاڑی آٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو اڑسٹھ رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
یوں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں ایک سو انسٹھ رنز کی برتری مل گئی۔ پیٹر سڈل نے چار اور مچل اسٹارک نے تین وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں آسٹریلیا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گریں اور چوتھے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر ایک سو باہتر رنز بناکر تین سو اکتیس رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جیمس اینڈرسن اور ٹم بریسنن نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
