
لندن (جیوڈیسک) گیری ویبر اوپن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میلک جزیری کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
اینڈی مرے نے ہم وطن بیڈینی کوچھ تین اور چھ چار سے مات دے کر آئیگون چیمپئن شپ کے فائنل ایٹ میں جگہ بنالی۔
کینیڈا کے ملاس رونک نے جمہوریہ چیک کے جری ویسلے کو سات پانچ اور سات چھ سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
