Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزاد کشمیر میں انتخابی گہماگہمی

July 18, 2021 0 1 min read
Azad Kashmir Election
Azad Kashmir Election
Azad Kashmir Election

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

25 جولائی کو آزادکشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو ہے، جہاں اسمبلی کی 45 سیٹوں پر انتخاب ہوگا۔ نوازلیگ 42 اُمیدواروں کے ساتھ انتخابی اکھاڑے میں کودرہی ہے جبکہ تقریباََ اُتنے ہی اُمیدوار تحریکِ انصاف نے بھی میدان میں اُتارے ہیں۔ وہ جنت نظیر وادی جہاں اِس موسم میں مرغانِ خوش الحان کے نغمے گونجتے ہیں، آجکل آگ اُگلتی زبانوں کی زَد میں ہے۔ پہلے بلاول زرداری نے انتخابی جلسوں کے دوران اپنی تقاریر میں تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ آجکل مریم نواز کا نشانہ وزیرِاعظم عمران خاں ہے۔ وہ جہاں بھی جاتی ہے مجمعے سے ایک سوال ضرور پوچھتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا سودا کرنے والا عمران خاں کس مُنہ سے آزادکشمیر آئے گا۔ وہ انتخابی دھاندلی کے بارے میں بھی اپنے ووٹرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اُنہوں نے صرف ووٹ ڈالنا ہی نہیںووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ ہر جگہ عوام کا جمِ غفیر اکٹھا ہو جاتاہے اور پھر آزادکشمیر ”ٹھپے پہ ٹھپہ، شیر پہ ٹھپہ” جیسے نعروں سے گونجنے لگتا ہے۔ 16 جولائی کو برنالہ آزادکشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ”پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو! یاد رکھو الیکشن چوری کیا تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ الیکشن چوری کرنے کی کوشش عمران خاں کو بہت مہنگی پڑے گی”۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کے سارے جلسے ملا کر نوازلیگ کے ایک جلسے کا بھی مقابلہ نہیں کر سکے۔ غیرجانبدار تجزیہ نگار تو یہی کہتے ہیں کہ مریم نواز کے ہر جلسے میں عوام کی بھرپور تعداد شرکت کرتی ہے اور مجمع بھی ”فُل چارجڈ” ہوتاہے لیکن اگر ہم آزادکشمیر کی انتخابی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیشہ وہاں اُسی سیاسی جماعت کی حکومت بنتی ہے جو مرکز میں بَرسرِاقتدار ہوتی ہے۔ اِس لیے بظاہر تو آزادکشمیر میں تحریکِ انصاف کی حکومت بننے جا رہی ہے البتہ اگر پاکستان کے موجودہ ضمنی انتخابات کو سامنے رکھیں تو نتائج اُلٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کے مطابق بھی ہمیشہ برسرِاقتدار پارٹی ہی جیتتی ہے جبکہ موجودہ ضمنی انتخابات میں تحریکِ انصاف کو بُری ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیرِاعظم عمران خاں نے پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کے مقابلے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو انتخابی اکھاڑے میں اتارا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کہتی ہے کہ علی امین گنڈا پور وفاقی حکومت کی ”گالم گلوچ بریگیڈ” کا سربراہ ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ”بَدزبانی، بَدگوئی، بَدکلامی اور بَد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے”۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ اپنی بَدزبانی میں مشہور علی امین نے اخلاقیات کے سارے بندھن توڑتے ہوئے بلاول بھٹو اور مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ ایک تقریرکے دوران اُس نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور میاں نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا جس پر پیپلزپارٹی اور نوازلیگ میں اشتعال اپنی انتہاؤں کو چھو رہاہے۔ پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو نے کہا ”اگر وزیرِاعظم نے علی امین کی شہید بھٹو کے متعلق بَدزبانی کا نوٹس نہ لیا تو پھر پیپلزپارٹی کے کارکنان بھرپور جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں”۔ مریم نواز نے کہا ”کشمیریوں نے وفاقی وزیر علی امین کا انڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئیں گے تو کیا کشمیری آپ کا ہاروں سے استقبال کریں گے؟”۔ علی امین کی یہ زبان کسی کے لیے بھی قابلِ قبول نہیں۔ اُس نے نہ صرف اخلاقیات کی ساری حدیں پار کیں بلکہ انتخابی جلسے میں ووٹوں کی خریداری کے لیے کھلم کھُلا رقوم بھی تقسیم کیں۔ اِن رقوم کی تقسیم کی ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے اِس ویڈیو کا شدید نوٹس لیتے ہوئے کہا ”ہم کسی کے دباؤ میں آئے بغیر یہاں صاف وشفاف الیکشن کروائیں گے”۔ اُنہوں نے علی امین گنڈاپور کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا حکم بھی دیا ہے اور علی امین کی تقریروں پر پابندی لگاتے ہوئے اُسے آزادکشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم بھی دیا ہے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ علی امین کی تقریروں سے امن وامان کا مسٔلہ پیدا ہو رہا ہے اِس لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمدکرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کے اِس ردِعمل سے اُمید پیدا ہو چلی ہے کہ وہ بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرح صاف اور شفاف الیکشن کے لیے اپنی ساری توانائیاں صرف کر دیں گے اور آزادکشمیر میں ڈسکہ کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔ اگر خُدانخواستہ ایسا ہوا تو پھر یہ انتخابات آزادکشمیر کی تاریخ کے خونی انتخابات کہلائیں گے۔ خدشہ یہ کہ پیپلزپارٹی ہو یا نوازلیگ، کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی دھاندلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کا رُخ کرنے کی بجائے دھاندلی کرنے والوں سے خود نپٹنے کی کوشش کرے گی۔ سوال مگر یہ کہ کیا آزادکشمیر کی انتظامیہ الیکشن کمیشن کا ساتھ دے گی؟۔ اظہرمِن الشمس کہ الیکشن کمیشن کے ریاستی انتظامیہ سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جس کی بیّن مثال یہ کہ جب علی امین گنڈاپور ناردرن ایریا میں رقوم تقسیم کر رہا تھا اُس وقت سٹیج پر پولیس حکام اور ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے لیکن اُنہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ کرسی کی ہوس میں مبتلاء تحریکِ انصاف نے بھی علی امین کی اِن ”حرکات” پر لَب سی لیے ہیں جبکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی اپنااپنا میمنہ ومیسرہ تیار کیے بیٹھی ہیں۔

25 جولائی کے انتخابات کے جو بھی نتائج سامنے آئیں، اُنہیں رکھئیے ایک طرف، سوال یہ ہے کہ کیا ہماری سیاسی جماعتوں کو مقبوضہ کشمیر کا بھی کچھ خیال ہے یا وہ صرف ”کرسی” کی تگ ودَو میں ہلکان ہو رہی ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ وزیرِاعظم تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے متفقہ طور پر کشمیر کی آزادی کا ”روڈمیپ” پیش کرتے تاکہ اقوامِ عالم تک یہ پیغام جاتا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متفق ومتحد ہے لیکن وزیرِاعظم کو تو اپوزیشن کو بُرابھلا کہنے سے ہی فرصت نہیں۔ بات کوئی بھی ہو اور کسی موضوع پر بھی ہو وزیرِاعظم کی تان ”نہیں چھوڑوںگا” اور ”این آر او نہیں دوںگا” پر ہی ٹوٹتی ہے۔ آج کشمیر کی بیٹی کے سر سے ردا چھِن رہی ہے، عصمتیں لُٹ رہی ہیں، وادی خونم خون ہے، بچوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، ماؤں کو یہ خبر نہیں کہ اُن کے لختِ جگر کس حال میں ہیں اور سہاگنوں کو یہ پتہ نہیں کہ اُن کے سہاگ سلامت ہیں یا اُجڑ چکے لیکن ہماری سیاسی جماعتیں مقبوضہ کشمیر کو بھول کر آزادکشمیر کو فتح کرنے نکلی ہیں۔ ہمارے حکمران کشمیر کو کیا آزاد کروائیں گے اُنہیں تو شہید بُرہان وانی کا یومِ شہادت تک منانے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔ سچ یہی کہ ہم تو ہاتھ پہ ہاتھ دَھرے منتظرِفردا ہیں اور اگر کوئی تھوڑی بہت ہلچل ہوتی بھی ہے تو اقوامِ عالم کی طرف سے۔

مذہبی آزادی کے موضوع پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، اُنہیں نہ صرف یہ کہ مذہبی آزادی نہیں بلکہ ہر قسم کا تشدد بھی روا رکھا جاتاہے۔ چین نے بھی کشمیر پر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کر دیاہے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے آرٹیکل 370 اور35-Aکا خاتمہ کرکے کشمیر کو اپنے اندر ضم کر لیااور اب وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا صوبہ قرار دینے کی تگ ودَو میں ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی قیادت اور عوام کو کسی بھی صورت میں یہ قبول نہیں۔ وہ ستر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد اب یہ تحریکِ آزادی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ اُن کا نعرہ ”ابھی یا کبھی نہیں” ہے اور وہ ہر روز اپنوں کی قربانیاں دیتے ہوئے اپنے جذبۂ حریت کو مہمیز دیتے رہتے ہیں۔ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت اپنی تمامتر خباثتوں سمیت مُنہ کے بَل گرے گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Azad Kashmir candidates electoral government imran khan Prof Riffat Mazhar pti آزاد کشمیر امیدواروں انتخابی تحریک انصاف حکومت عمران خاں
Eid ul Adha Qurbani
Previous Post قربانی کی فضیلت و اہمیت
Next Post آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن میں بھاری سرمایہ لگانے کی منصوبہ بندی
oil Gas Refinery

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close