
مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں ہلال احمر کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے۔
ہلال احمر پاکستان کے مائن رسک ایجوکیشن پروگرام نیلم کے انچارج قاضی مبشر بیوی بچوں سمیت عید کی چھٹیوں کے بعد مظفرآبا سے اٹھمقام جا رہے تھے۔ ماربل کے مقام پر فنی خرابی کے باعث گاڑی 1200 فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔
مقامی لوگوں نے ایک بچی کو زخمی حالت میں نکالا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔ ہلال احمر نے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے حادثے کی جگہ دریا کے پانی کا بہا زیادہ ہونے کے باعث لاشیں بہہ گئی ہوں گی۔
