
باکو (جیوڈیسک) آذربائیجان میں 16 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے عمارت میں موجود سولہ افراد ہلاک اور پچاس جھلس گئے۔
جھلسنے والے افراد کا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دارالحکومت باکو میں لگنے والی اس آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔
