
لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ اظہر علی کو بطور قومی کپتان کسی نے نہیں دیکھا اور پہلے ہی تنقید کا شروع کیا جانا مناسب نہیں۔
اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نوجوان کپتان کا امتحان تو ابھی شروع ہونا ہے اور انہیں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلا دیش اب آسان حریف نہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹف مقابلہ ہو گا۔
