
ہاکی پلیئر محمد توثیق انجریز کے باعث اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کاشف شاہ کو گرین سگنل دے دیا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لگائے کیمپ میں محمد توثیق کو کمر میں درد کی وجہ سے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
کیمپ میں پریکٹس میچز بھی شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے میچ میں وائٹس نے گرین کو چھے صفر سے شکست دے دی۔
