Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بابا جی سلام

January 24, 2022 0 1 min read
Hazrat Fariduddin Masood Ganjshakar
Hazrat Fariduddin Masood Ganjshakar
Hazrat Fariduddin Masood Ganjshakar

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں کو چہ تصوف سلسلہ چشتیہ کے عظیم ترین بزرگ خواجہ خواجگان عطائے رسول نائب رسول سلطان الہند کے لاڈلے خلیفہ مجاز حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے خلیفہ حضرت مسعود الدین گنج شکر کے مزار پر انوار پر نذرانہ عقیدت گلاب کے پھولوں کے ہار اور ریشمی چادر ڈال کر بابِ جنت کا روح پرور نظارہ کر کے شہنشاہِ پاک پتن کے مزار کے مختلف حصوں سے برکتیں سمیٹنے کے بعد آخر کار باباجی کے چہیتے بھانجے اور روحانی وارث مخدوم حضرت علی احمد صابر کلیر کے حجرہ پر انوار کے سامنے عقیدت و احترام کا بت بنا کھڑا تھا حجرہ خاص کو دیکھ کر مجھے چند سال پہلے بھارت کا سفر اور پھر مخدوم صابر کلیر کے مزار مبارک پر حاضری کا دلنواز روح پرور وقت یاد آگیا گو لر کا وہ درخت بھی یاد آگیا جس کے نیچے میں کتنی دیر تک دامن مراد پھیلا ئے کھڑا رہا وہ درخت جس کے نیچے مخدوم صابر پیانے الٰہی رنگ و عشق میں ڈوب کر کتنے دن راتیں گزاردئیے خدا کے جلوئوں میں اِس قدر غرق کہ دنیا مافیا سے بے خبر ہو کر صرف اللہ کے جلوئوں کے سمندر میں ہی غرق رہتے ۔نور حق کی اِس قدر بر سات ہوئی کہ آپ پر عالم تحیر طاری ہو جاتا پھر آپ اِس مادی دنیا سے کٹ کر صرف اللہ کے ہی ہو جاتے ایک دفعہ آپ پر جلوہ حق کی مستی اِس قدر بڑھی کہ دن پر دن گزرتے چلے گئے لیکن آپ عالم تخیر سے اِس دنیا کی طرف متوجہ نہ ہوئے آپ کی اِس مدہوشی کی جب مرشد بابا گنج شکر کو اطلاع ملی تو بہت رنجیدہ ہوئے اور بولے میرے صابر کو عالم تحیر میں غرق زمانہ گزر گیا کوئی ہے جو اُس کو جا کر عالم ہو ش میں واپس لا ئے میں صابر کی حالت سے بہت اداس دل گرفتہ ہوں۔

مریدین سب سر جھکائے بیٹھے تھے کہ باباجی دو بار ہ بولے تم میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے حاضرین خاموش تھے لیکن حاضرین میں طالب حق حضرت شمس الدین ترک بھی موجود تھا جو تلاش حق کے لیے باباجی کی خدمت میں حاضر ہوا تھا باباجی اُس کو فرما چکے تھے کہ تمہارا روحانی فیض کلیر شریف میں ہے جب اُس نے باباجی کی آواز سنی تو احتراما کھڑا ہو گیا اور بولا شہنشا ہ یہ غلام حاضر ہے آپ حکم فرمائیں تو میں کلیر شریف جاتا ہوں باباجی شمس الدین کی بات سن کر تبسم آمیز لہجے میں بولے شمس الدین اگر تم میرے صابر کو عالم تحیر سے عالم ہوش میں لے آئے تو پھر تم جو انعام مانگو گے تم کو عطا کیا جائے گا۔

شمس الدین ترک نے باباجی کے ہاتھوں کا بوسہ دیا اور جذب و سکر کے سلطان صابر کلیر کے دیس کی طرف روانہ ہو گیا پھر طویل سفر کے بعد شہنشا ہ جذب و سکر مخدوم زادے کے علاقے میں داخل ہوا تو فضائوں میں جلال کا رنگ غالب دیکھا تو سمجھ گیا کہ مخدوم صابر کلیر کا علاقہ شروع ہو گیا لہذا قرآن مجید کی تلاوت بآواز شروع کر دی اور آگے بڑھنا شروع کردیا آپ کے بارے میں مشہور تھا کہ آپ لحن دوا دی کی مٹھاس حلاوت رکھتے تھے آپ جب بھی تلاوت قرآن فرماتے تھے تو سننے والوں پر وجد طاری ہو جاتا آپ کی زبان سے الہامی الفاظ اِس سرور سے نکلتے کے پتھر دل میں بھی گداز پیدا کر کے رقت طاری کر دیتے آپ تلاوت کر تے کرتے حضرت صابر کلیر کے پاس پہنچ گئے جہاں پر آپ گولر کے درخت کے نیچے عالم محویت میں دنیا سے بے خبر کھڑے تھے عشق الٰہی کا یہ عالم کے دنیا سے بے خبر کتنے دنوں سے کھڑے تھے اگر ہم بزم تصوف کا مطالعہ کر یں تو روز اول سے آج تک ہر دور میں ایک سے بڑھ کر ایک خدا کا عاشق اِس جہان رنگ و بو میں آیا اور اپنی خوشبو پھیلا کر چلا گیا کہ صدیوں بعد بھی متلاشیان ِ حق اپنی روحوں کو اُن کی عطر بیز خوشبو سے مہکاتے ہیں لیکن صابر کلیر عشق الٰہی میں باقی صوفیا پر بازی لے گئے۔

آپ کی پیدائش بابا فرید گنج شکر کی ہمشیرہ جمیلہ خاتون کے گھر ہوئی آپ کے والد کا نام سید عبدالرحیم تھا جن کا سلسہ نسب شاہ جیلانی غوث اعظم حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی سے ملتا ہے آپ کی عمر مبارک پانچ سال تھی کہ والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا تو آپ کی والدہ ماجدہ ننھے صابر کو لے کر اپنے بھائی بابافرید کے پاس اجودھن پاک پتن آگئیں یہاں پر آکر مخدوم صابر نے ابتدائی تعلیم حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کی نگرانی میں حاصل کی عربی فارسی فقہ کی تعلیم حاصل کی ابتدائی تعلیم کے بعد مخدوم زادے کو لنگر بانٹنے کی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا آپ بچپن سے ہی کم گو خا موش رہنے والے تھے آپ خا موشی اور ذمہ داری سے ضرورت مندوں میں لنگر تقسیم کر تے درویشوں کا خاص خیال رکھتے دوسروں کا اِس قدر خیال رکھتے کہ اکثر ایک لقمہ بھی نہ بچتا لہذا آپ بھوکے رہتے لیکن دوسروں کو بھوکا نہ رہنے دیتے طویل عرصے کے بعد جب آپ کی والدہ آپ سے ملنے آئیں تو آپ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکے تھے آپ کی کمزوری دیکھ کر والدہ رو پڑیں بھائی کے پاس شکایت لے کر گئیں تو بابافرید نے مجذوم صابر کو بلایا اور کہا فرزند تم کو لنگرکا انچارج بنایا ہے تم خود کھانا کیوں نہیں کھاتے تو نو جوان مخدوم بولا پیرو مرشد آپ نے لنگر کی تقسیم کا حکم دیا تھا کھانے کی اجازت تو نہیں دی تھی بابا فرید بھانجے کی بات سن کر بولے میرا علی احمد صابر ہے پھر اُس دن سے آپ صابر کے لقب سے مشہور ہو گئے۔

پھر چند سال بعد جب ماں کو بیٹے کی شادی کا خیال آیا تو بھائی کے پاس جا کر کہا میرا علی احمد جوان ہو گیا اُس کی شادی اپنی بیٹی سے کر دیں تو بابا فرید نے بہن کی درخواست کو قبول کیا اپنا داماد بنا لیا شادی کی رات علی احمد جب اپنے کمرے میں گئے تو بیگم کو عروسی لباس میں دیکھا تو والدہ سے پوچھا یہ کون ہے تو والدہ نے بتایا بیٹا یہ تمہاری دلہن ہے تو علی احمد صابر جذب کے عالم میں بولے اماں جان میں تو اللہ کا ہو چکا پھر درمیان میں کوئی دوسرا کس طرح آسکتا ہے جیسے ہی یہ الفاظ مخدوم کے منہ سے نکلے شعلہ لپکا اور شریک حیات کی جان نکل گئی پھر جب بعد میں مرشد کے حکم پر کلیر شریف گئے تو عالم تحیر میں مدہوش کھڑے ہو گئے تو مرشد نے شمس الدین ترک کو بھیجا شمس الدین کی تلاوت سے صابر کے جسم میں جنبش پیدا ہوئی اور بولے تلاوت جاری رکھو پھر عالم تحیر سے واپس آئے اور بولے تمہاری تلاوت سے میری روح تازہ ہو گئی آ پ تحیر سے واپس آگئے تو شمس الدین واپس بابافرید کے پاس آئے اور خوشخبری سنائی تو باباجی بولے بتائو کیا انعام چاہتے ہو تو شمس الدین بولے صابر کی غلامی اور دوبارہ صابر کلیر کے پاس چلے گئے آج میں صابر کلیر کے حجرہ مبارک کے سامنے آپ کے جذبہ عشق اور خدا کے عشق کو دیکھ کر جھوم رہا تھا کہ دربار پر آئی عورت اور اُس کی جوان بیٹی میری طرف بڑھیں میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور کہا بابا جی سلام اور آگے بڑھ گئیں میں حیرت سے دیکھ رہا تھا کہ مُجھ جیسا گناہ گار سیاہ کار کوئلہ جب صابر کلیر اور بابا فرید جیسے عظیم بزرگوں کے مزارات پر آتا ہے تو یہ نیک لوگ کوئلوں کو ہیرے کی چمک دے کر واپس لوٹاتے ہیں یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور روز قیامت تک اِسی طرح فیض کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Shahzad Akbar
Previous Post وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا
Next Post ‘امریکی قیدیوں کی رہائی کے بغیر ایران جوہری معاہدہ مشکل’
Robert Mellie

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close