Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بابری مسجد کا فیصلہ اور مثبت نتائج کی توقعات

November 5, 2019 0 1 min read
Babri Masjid
Babri Masjid
Babri Masjid

تحریر : محمد آصف اقبال

ملک ایک بڑے مقدمے کے فیصلہ کے انتظار میں ہے۔پندرہ نومبر 2019 سے قبل بابری مسجد کا فیصلہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے آنے والا ہے۔ملک اور اہل ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس اہم مقدمے کا فیصلہ سننے کے لیے بے تاب ہیں۔کیونکہ ایک جانب مسلمانوں کا یقین ہے کہ مسجد جس جگہ بنائی گئی تھی وہاں کوئی مندر نہیں تھا ۔اس کے باوجود ہندوئوں کی عام اکثریت کو گزشتہ ستر سال سے اور عموماً اس سے کچھ زائد عرصہ سے آج تک یہی بات سمجھائی گئی ہے کہ مسجد کے مقام پر 1528میں ایک عظیم مندر تھا جسے توڑ کر مسجد بنائی گئی ۔ اِنہیں میں ایک طبقہ وہ بھی ہے جو سمجھتا ہے کہ اُسی مقام پر رام چندر جی پیدا ہوئے تھے۔برخلاف اس کے واقعہ یہ ہے کہ مسجد 1528میں یعنی 936ہجری میں ایودھیا میں بابرکے ایک کمانڈر میر باقی نے بنوائی تھی۔اُس مسجد میں 1528سے لے کر 1949تک لگاتار نماز ہوتی رہی ۔نیز واقعہ یہ بھی ہے کہ ایودھیا صرف ہندوئوں کے لیے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں،بودھوں اور جینیوں کے لیے مقدس جگہ رہی ہے ۔یہاں تک کہ سکھوں کا بھی دعویٰ ہے کہ ان کے کچھ خاص گورودوارے اورمذہبی پہچان بھی یہاں سے وابستہ ہے۔تو یہ کہنا کہ مخصوص طور پر ایودھیا صرف ہندوئوں کے لیے مقدس مقام رکھتا ہے ،یہ صحیح نہیں ہے۔موجودہ دور میں بھی ایودھیا میں بابری مسجد کے علاوہ کئی مساجد اورقبرستان ہیں۔ یعنی مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ابھی بھی وہاں آباد ہے۔

پہلی بار یہ تنازع 1855میں پیدا ہوا۔اور یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے بابری مسجد کی مقام پر مندر ہونے کی بات یا اس مقام پر رام چندر جی کی پیدائش کی بات،کبھی نہیں کہی گئی تھی۔لیکن انگریزوں نے اپنے gazetteerمیں یہ کہنا شروع کیا کہ بعض ہندو یا ہندو یہ سمجھتے ہیں کہ رام چندر جی اسی مسجد میں پیدا ہوئے تھے۔اور پھر اتالوی ،فرینچ،چائنیز اور جیپنیز سیاحوں نے اپنے سفر ناموں میں یہ بات کہی ہے کہ یہاں کے بعض ہندو یہ دعویٰ کرتے ہیں یہی جنم بھومی ہے اور مسلمانوں نے مندر کو توڑ کر مسجدتعمیر کی ہے۔وہیں 1885میںنرموہی اکھاڑے کی جانب سے،ان کے مہنت، رگھوور داس نے، جو مسجد کے باہر چبوترے پر پوجا کیا کرتے تھے، فیض آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک سب جج کی عدالت میںمقدمہ دائر کیا کہ یہاں پر ہمارے شردھالو آتے ہیں ،بارش وبرسات میں اورسردی و گرمی میںان کو پریشانی ہوتی ہے تو ہمیں چبوترے پر ایک شیڈ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔

یہ مقدمہ ایک ہندو ،برہمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا جن کا نام جے کشن تھا ۔جج نے اس مقدمے کو یہ کہ کر خارج کر دیاکہ چبوترے کی پشت پر ،بالکل نزدیک مسجد ہے،جہاں مسلمان پنج وقتہ نماز پڑھتے ہیں،یہاں اگر بھجن کیرتن کی اجازت دی جائے گی،تو اس سے نمازیوں کی نماز میں خلل پڑے گا،اس لیے ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے۔پھر وہ مقدمہ اگلی عدالت میں چلا وہاں بھی اسے خارج کر دیا گیا۔اور یہ کہا کہ اس چبوترے پر نرموہی اکھاڑے کو پوجا کا حق تو حاصل ہے لیکن مالکانہ حق نہیں ہے۔ٹائٹل ان کا نہیں ہے،چبوترے پر ٹائٹل بابری مسجد کاہی ہے۔اس کے بعد ایک وقفہ گزرا اور 22دسمبر1949کی رات میں چند شر پسندعناصر نے چبوترے پر سے مورتیاں اٹھا کر،جبکہ مسلمان نماز پڑھ کر،تالا لگاکر چلے گئے تھے،مسجد میں داخل کردیں اور جب مسلمان فجر کی نماز پڑھنے آئے تو وہاں پر تنازع ہو گیا کہ یہاں پر رام پرکٹ ہو گئے ہیں،آپ نماز نہیں پڑھ سکتے۔وہاں اس وقت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ،کے کے نائرتھے ،انہوں نے اس میں مداخلت کی اور کہا کہ یہ جگہ متنازع ہو گئی ہے،اس لیے عدالت کا فیصلہ جب تک نہ آئے ،ہم اس میں تالا لگادیتے ہیں،اور تالا لگادیا گیا۔پھر یہ سلسلہ چلتا رہا اور پہلا مقدمہ 1950میں گوپال وشارد کی طرف سے ہوا،جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں پوجا کا حق ملنا چاہیے۔پھر مزید دو اور مقدمے ہندوئوں کی طرف سے داخل کیے گئے اور چوتھا مقدمہ 1961میں سنی وقف بورڈ کی جانب سے مسلمانوں نے داخل کیا۔اس کے بعد یکم فروری 1986میں عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ ،جبکہ جس نے مقدمہ دائر کیا تھا وہ کوئی مقدمہ میںفریق نہیں تھا ،اس نے یہ کہا کہ یہ جو تالا لگایا گیا ہے ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسے کھولا جائے اور ہم کو مورتیوں کی پوجا کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج نے کسی بھی فریق کو نہ ہندوئوں کو اور نہ ہی مسلمانوں کو اس کی اطلاع دی کہ اس طرح کا کوئی کیس ہمارے یہاں فائل ہوا ہے،اور فیصلہ سنا دیا۔جب مسلمانوں کو یہ معلوم ہوا تو محمد ہاشم جو ایودھیا میں رہتے تھے ،اور اس مقدمہ میں ایک فریق تھے ،ان کی طرف سے یہ درخواست لگائی گئی کہ ہمیں سنا جائے اور ہمیں سنے بغیر آپ کوئی فیصلہ نہ دیں،لیکن اس درخواست کو مسترد کر دیا گیااور شام پانچ بجے یہ فیصلہ سنا دیا گیا کہ تالا کھول دیا جائے،تالا غلط لگایا گیا ہے اورپوجا کی اجازت دی جائے۔

یہاں یہ بات بھی پیش نظر رہنی چاہیے کہ جب مسجد میں مورتیاں رکھی گئیں اس وقت ریاست میں اور مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی،گووند ولب پنتھ ریاست میں وزیر اعلیٰ تھے۔اور جب تالا کھولا گیا اس وقت راجیو گاندھی کی سرکار مرکز میں تھی اور ریاست میں بھی کانگریس ہی برسراقتدار تھی۔وہیں جب تالا کھولا گیا تو بہت بڑے پیمانے پر دوردرشن کے ذریعہ اس کی تشہیر کی گئی کہ رام جو اب تک بند تھے ،قید میں تھے ،ان کو کھول دیا گیاہے اور اب ان کے درشن ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر پورے ملک کے مسلمانوںکو پتہ چلا ہے کہ ایسا مسئلہ فیض آبادمیںچل رہا تھا جہاں ایک مسجد پر قبضہ کرکے مورتیاں رکھ دی گئیں اور اب وہاں باضابطہ پوجا کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔1989میں کانگریس کے ذریعہ سے وہاں شیلانیاس کروایا گیا۔اور اس شیلا نیاس کے سلسلے میں بھی کہا گیا کہ یہ شیلا نیاس متنازع زمین پر نہیں ہے۔لیکن بعد میں عدالت کے فیصلہ سے یہ معلوم ہوا کہ وہ شیلانیاس متنازع زمین پر ہی تھا۔1986میں بی جے پی نے پہلی بار اس ایشو کو اپنے ہاتھ میں لیا۔وشو ہندو پریشد اور بی جے پی اس معاملہ میں سامنے آئیں۔1989اور1991میں پورے ملک میں سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا نکالی گئی ۔اسی دوران مظفر پور ،بہار میں اڈوانی جو اس یاترا کو لیڈ کر رہے تھے ،گرفتار کر لیا گیا۔لیکن اس مسئلہ کو ملکی سطح پر ایشو بنانے میں نہ صرف وشو ہندوپریشد،بی جے پی نے کردار ادا کیا بلکہ کانگریس بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔1989میں ایک اور مقدمہ فائل کیا گیا اور یہی وہ مقدمہ ہے جس نے اس مسئلہ کو اوراس پورے کیس کو مولڈ کرنے کا کردار ادا کیا۔1989تک کسی مقدمہ میں یہ دعویٰ کہیں نہیں کیا گیا تھا کہ یہی رام جی کی جنم بھومی ہے۔اور یہ جو مسجد کے بیچ کا گنبد ہے ،یہیں رام پیدا ہوئے تھے۔1989میں رام جنم بھومی نیاس ،جو وشوہندوپریشد،بی جے پی اور وہاں کے مقامی سادھوئوں نے مل کر بنایا تھا،نے ایک مقدمہ فائل کیا ۔اور اس مقدمہ میں یہ بات کہی گئی کہ یہ جگہ رام کی جنم بھومی ہے،یہاں رام پیدا ہوئے تھے،اور یہ ہمارا عقیدہ وآستھا ہے۔یہ آستھا کی بات 1989میں کی گئی ، اس سے پہلے اس جگہ کے لیے آستھا کی بات نہیں کہی گئی تھی۔چاہے گوپال وشارد نے کیس دائر کیا ہویانرموہی اکھاڑے نے کیس درج کیا ہو۔

نیز 1992میں جبکہ مرکز میں کانگریس کی حکومت اور ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت تھی،بابری مسجد شہید ہو گئی۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے(ڈاکٹر قاسم رسول الیاس ،کنوینربابری مسجد کوآرڈینیشن کمیٹی،کی تقریر سے ماخوض اقتباسات)۔اور اب ،جبکہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے فیصلہ آیا ہی چاہتا ہے تو مسلمانوں کے جملہ اکابرین ملت نے جو شروع سے اب تک نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلہ کو قبول کرنے کی بات کہتے آئے ہیں بلکہ اس موقع پر بھی ملک و قوم کے مفاد میں امن و امان کی بالا تری کے لیے ہرممکن سعی کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے نتائج و اثرات کو ملک کی تعمیر و ترقی کے تناظر میں مثبت نظر سے دیکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔نیزبلا امتیاز مذہب و فرقہ ہندوستانیوں کو خصوصی طور سے متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ،چاہے جس شکل میں بھی آئے اس کا ماننا ضروری ہے۔ساتھ ہی صبر و تحمل اور عزم و حوصلے کے ساتھ ہر طرح کی اشتعال انگیزی اور بہکاوے سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔لہذا اس اہم ترین اپیل پر ہر ہندوستانی کو عمل کرنا چاہیے،یہی ہم سب کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی ،ان شاء اللہ!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال

maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
Babri Masjid decision Mohammad Asif Iqbal muslims positive results بابری مسجد فیصلہ مثبت نتائج مسلمانوں
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم استعفے کے علاوہ آزادی مارچ والوں کا ہر آئینی مطالبہ ماننے کیلئے تیار
Next Post مولانا اور خواب
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close