Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بیسویں صدی کا بغداد اور کرونا کا ہلاکو

April 1, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Coronavirus
Coronavirus

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

ہسٹری ہمیشہ سے میرا پسندیدہ مضمون رہا ہے فطرت میں تجسس ہوتو جاننے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے تقریبا ہر دور کی ہسٹری پڑھی یہ اور بات اتنا یاد نہیں رکھ سکی قران مجید پڑھنے بیٹھتی تو اس سے زیادہ ترجمہ پڑھتی یہ بات میں نے بارہا پڑھی کہ بھلا ایک عالم اور جاہل برابر کیسے ہو سکتے ہیں یہ بھی پڑھا کہ کسی عربی کو عجمی پر کسی عجمی کو عربی پر فضیلت نہیں کسی گورے کو کالے پر برتری نہیں لیکن عالم اور جاہل میں فرق اللہ نے خود کیا ہے عالم کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ باہر سے ڈگری لے کر آئو جب سے جعلی ڈگریاں پیسوں سے ملنے لگی ہیں ڈگری کی بھی ویلیو نہیں رہی لیکن اس بات میں کوئی شبہ نہیں جو لوگ برسوں اپنی محنت سے علم حاصل کرتے ہیں تنگی ترشی سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں وہ صحیح معنوں میں جہاد کرتے ہیں اور جب ان پر جہلا کو ترجیع دی جاتی ہے تو یہ علم کی بھی توہین ہے اور انسانیت کی بھی ،گذرے دس سالوں میں یہ جرم بار بار ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا تھا کہ پڑھنے سے صرف آنکھیں اور وقت ضائع ہوتا ہے جب جاہل گھر بیٹھے کروڑوں کما لیتے ہیں اور عمر کے بیس سال کتابوں پر خرچ کرنے والے پائی پائی خرچ کرنے کو ترستے ہیں تو ایسی پڑھائی کا کیا فائدہ؟
اس سے جاہل رہنا بہتر ہے حالانکہ جہالت کی اصطلاح عربوں کی تاریخ میں اسلام کی آمد سے قبل کے زمانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہاں جہالت سے مراد لاعلمی کا زمانہ نہیں ہے نہ ہی علم کی کمی یا تمدن اور ثقافت سے محرومی ہے بلکہ بنیادی طور پر یہ ایک طرز عمل ہے جو نخوت ، انانیت ،تند خوئی اور نامناسب رویوں سے عبارت ہے۔

یہ تند خوئی اور انانیت اس دور کی قبائلی زندگی میں رچی بسی ہوئی تھی جسے مٹا کر اسلام نے ایک نئے انداز فکر کی بنیاد رکھی اگر کسی معمولی بات پر دو آدمیوں میں تکرار ہو جاتی تو یہ قبیلوں کی جنگ بن جاتی اور پورے ملک میں یہ آگ پھیل جاتی کسی بات پر اڑ جاتے تو ٹلتے نہ تھے اور جھگڑا بڑھتا ہی جاتا جنگ بسوس جو بکر اور تغلب نامی دو قبیلوں کے درمیان ہوئی چالیس سال تک جاری رہی چار عشروں پر محیط اس جنگ میں لاکھوں افراد مارے گئے حالانکہ اس جنگ کا آغاذ نہایت ہی معمولی بات پر ہوا تھا۔

بسوس ایک عورت کا نام تھا (تاریخ گوا ہ ہے جھگڑا ہمیشہ زن زر اور زمین پر ہوتا ہے )تو بسوس ایک عورت کا نام تھا جس سے یہ جنگ منسوب ہے اور ایک اونٹنی جس کا نام سراب تھا اس لڑائی کی وجہ ٹہری یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں عربوں میں وہ ضرب المثل بن گئیں کسی کی نحوست بتانے کے لیے کہا جاتا ہے یہ بسوس سے بھی زیادہ منحوس ہے یا سراب سے بھی بڑھ کر منحوس بکر بن وائل اور تغلب بن وائل دو بھائی تھے جن کی نسل سے بکر اور تغلب کے عم زاد قبیلے وجود میں آئے تغلب بہت طاقتور قبیلہ تھا اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر اسلام نہ آتا تو یہ قبیلہ عرب کے باقی قبیلوں کو چٹ کر جاتا (میرا یہاں یہ کہانی لکھنے کا مقصد کیا ہے امید ہے آپ اپنی ذہانت سے سمجھ سکتے ہیں )اس قبیلے کا سردار وائل بن ربیعہ تھا کہتے ہیں اس نے کتے کا ایک پلا پال رکھا تھا اور اسی کتے کے پلے کی نسبت سے وہ ”کلیب بن وائل ”پھر مختصرا کلیب مشہور ہو گیا کلیب کا مطلب چھوٹا پلا ہوتا ہے جہاں تک اس پلے کی آواز جاتی وہ سارا علاقہ اس شخص کے قبضے میں سمجھا جاتا جب وہ کسی شاداب مقام یا کسی ایسے علاقے سے گذرتا جو اسے پسند آجاتا اس پلے کو مارتا اور اس جگہ ڈال دیتا جس کسی کے کان میں میں اس کے چیخنے چلانے کی آواز پڑ جاتی پھر کوئی اس جگہ کے قریب نہ پھٹکتا (یاد رہے دو بھائی پاکستان میں بھی ایسے ہی رہ چکے ہیں جن کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے طریقہ واردات یہی رہا ہے )اس شخص کا غرور انتہا کو پہنچا ہوا تھا اس نے اپنے دبدبے کا سکہ جمانے کے لیے الٹی سیدھی باتیں کر کے لوگوں کا ناطقہ بند کیا ہوا تھا کسی بھی علاقے کے جانوروں کو وہ اپنی پناہ میں تصور کر لیتا تو کوئی انہیں شکار نہیں کر سکتا تھا اس کی آگ کے مقابلے میں کسی کو آگ جلانے کی اجازت نہ تھی اس کے اونٹوں کے ساتھ کوئی اپنے اونٹوں کو پانی نہیں پلا سکتا تھا اس کے خیموں کے درمیان سے کوئی گذر نہیں سکتا تھا عرب بے تکلفی کے انداز میں ایک پٹکا اپنی کمر اور پنڈلیوں کے درمیان کس کر بیٹھ جایا کرتے تھے یہ انداز ”احتبا” کہلاتا تھا کلیب کی مجلس میں اس کی اجازت نہ تھی۔

کلیب کی شادی بنوبکر کی ایک عورت جلیلہ بنت مرہ سے ہوئی جس کے نتیجے میں مرہ کے خاندان کو کلیب کی چراہ گاہوں میں اپنے جانور چرانے کی اجازت مل گئی کلیب کا ایک سالا حسان بن مرہ تھا جس کے پاس اس کی خالہ بسوس رہا کرتی تھی اسی کے نام سے یہ جنگ منسوب ہے بسوس کے ہاں قبیلہ جرم کا ایک شخص سعد بن شمیس مہمان ٹھیرا سعد کی ایک اونٹنی سراب جساس کے اونٹوں کے ساتھ کلیب کی چراہگاہوں میں چرنے جانے لگی ایک دن کلیب کی نگاہ اس پر پڑ گئی اس کو یہ اونٹنی اجنبی معلوم ہوئی جساس بھی ہمراہ تھا اس نے وضاحت کی یہ ہمارے جرمی مہمان کی اونٹنی ہے یہ اونٹنی دوبارہ اس چراگاہ میں قدم نہ رکھے کلیب نے خبردار کیا جہاں کہیں میرے اونٹ چرنے جائیں گے یہ ساتھ جائے گی جساس نے کہا اگر یہ دوبارہ نظر آئی تو میرا تیر اس کے باکھ (تھن ) میں ہو گا۔

اگر تمھارا تیر اس کے باکھ میں ہوا تو یقین رکھو میرے نیزے کا بھالا تمھارے سینے میں ہو گا اس تلخ کلامی کے بعد دونوں نے اپنی راہ لی کلیب گھر آیا تو بیوی سے کہا تمھارے خیال میں کوئی شخص ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اپنے مہمان کی خاطر مجھ سے الجھے ؟بیوی نے کہا جساس کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا کلیب نے اسے سارا واقعہ سنایا اس نے کلیب کو سمجھایا کہ معمولی بات پر قرابت داروں کو پارہ پارہ نہ کرے ادھر اپنے بھائی کو سمجھاتی اپنے اونٹ چراہ گاہ میں نہ چھوڑے کلیب ایک دن پھر چراہ گاہ گیا اور اونٹوں کے درمیان اس اونٹنی کو موجود پایا اس نے اپنے قول کے مطابق تیر مار کر اس کا باکھ چھید ڈالا اونٹنی تڑپ کر بھاگی اور ڈکراتی ہوئی سعد کے خیمے کے باہر آ کر بیٹھ گئی سعد نے اس کی یہ حالت دیکھ کر واویلا شروع کر دیا بسوس چیخ و پکار سن کر باہر آئی اور اونٹنی کی حالت دیکھ کر سر پکڑ لیا اور چلائی ”واذلاہ ۔۔(ہائے ذلت ) یہ سب کچھ اس نے جساس کو دکھا سنا کر کیا اس نے جساس کو بھڑکانے کے لیے چند اشعار بھی پڑھے جساس نے نے سعد اور بسوس دونوں کو دلاسہ دیا کہ میں عنقریب اس اونٹنی سے بڑے اونٹ کو ختم کرنے والا ہوں اس کا اشارہ کلیب کی طرف تھا چنانچہ وہ اس کی تاک میں رہا ایک روز جب وہ خیموں سے دور نکل گیا اس نے گھوڑے پر سوار ہو کر اسے جا لیا کلیب رک گیا۔

اس نے کہا کلیب نیزہ تمھاری پشت پر ہے کلیب نے پیچھے مڑ کر دیکھے بغیر کہا اگر ایسا ہے تو میرے سامنے سے ہو کر آئو جساس نے سن کر نیزے کا وار کیا اور اسے گھوڑے سے گرا دیا کلیب نے کہا جساس ایک گھونٹ پانی تو پلا دو لیکن جساس نے اس کی بات نہ سنی اور کلیب نے جان دے دی پھر جساس کی ہدایت پر اس کے ایک ساتھی عمرو بن الحارث نے اس کی لاش پتھروں سے ڈھانپ دی اس کے بعد وہ اس حال میں گھوڑے پر بھاگا کہ اس کے گھٹنے کھل گئے جب خیموں میں پہنچا اس کے باپ نے کہا تو کیا کر کے آیا ہے اس نے کہا میں وائل قبیلے کے مورث اعلی کو مار کے آیا اس کے باپ نے چند اشعار پڑھے جن کا مطلب تو اپنے قبیلے کے لیے کوئی اچھی چیز نہیں لایا تم نے ایک جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے حالانکہ تو تنہا اس فعل کا ذمہ دار ہے اس نے جساس کو زنجیروں میں جکڑ کر تغلب کے حوالے کرنے کا ارادہ بھی کیا مگر بسوس کے اشعار کام کر گئے جساس کے ساتھیوں نے ایک اونٹ زبح کر کے اس کے خون پر قسم کھائی یوں اس جنگ کا آغاذ ہوا جو چالیس سال جاری رہی بعض اوقات انانیت جنون میں بدل جاتی ہے اور قوموں کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے اسی جہالت کو ختم کرنے کے لیے اسلام میں رواداری تحمل اور بھائی چارے کا درس دیا گیا لیکن مسلمان یہ کب یاد رکھتے ہیں۔

اس فلسفے کو بھول کر عیش و عشرت کی زندگی کو ہی ترقی سمجھتے ہیں جب سقوط بغداد ہوا اس سے زیادہ ترقی یافتہ خطہ روئے زمین پر نہ تھا دور دور سے لوگ کھچے چلے تے تھے حرف و صنعت کے دریا بہتے تھے لوگوں کے پاس وقت ہی وقت تھا لوگ مجسمے بناتے شاعری کرتے بٹیر لڑتے شطرنج کھیلتے سر شام روشنیا جل جاتیں جھیلوں میں سجی ہوئی کشتیاں چلتیں جن میں امرا بیٹھ کر اپنی خوبصورت محبوبائوں اور لونڈیوں کے ساتھ داد عیش دیتے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے کھائے جاتے علم اور علما کی بھی کمی نہ تھی کتابیں انی تھیں کہ جب ہلاکو نے دریا میں پھینکوائیں دجلہ کا پانی سیاہ پڑ گیا اور جب اس نے مسلمانوں کا قتل عام شروع کیا دجلہ کا پانی سرخ ہو گیا کہتے ہیں ہلاکو لشکر لے کر رہا تھا تب بھی علما یہ بحث کر رہے تھے کوا حلال ہے یا حرام ؟ یہ ضرب المثل بن چکی ہے خلیفہ کے آگے کھانے کے لیے ہیرے جواہرات رکھے گئے اس نے کہا یہ میں کیسے کھا سکتا ہوں ؟تو ہلاکو نے کہا تب یہ جمع کیوں کیے تھے ؟اپنے سپاہیوں کو کیوں نہ دیے جو آج تمھارے لیے لڑتے گویا اس نے ان کو اپنے دفاع سے غافل قوم قرار دیا جو لوگ آج سوال اٹھاتے ہیں کہ ایف سکسٹین کی قیمت میں کتنے وینٹی لیٹر آسکتے تھے حالانکہ ملکی دفاع سب سے مقدم ہوتا ہے۔

حضور صلی اللہ وسلم کی رحلت کے وقت بھی گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا مگر دیوار پر نو تلواریں لٹک رہی تھیں وہ یہ سوال کیوں نہیں کرتے کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کی قیمت میں کتنے ہسپتال جدید مشینری سے لیس ہو سکتے تھے کتنے وینٹی لیٹر آسکتے تھے بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ایک پورا ہسپتال وقف کیا ہے ایک لاکھ ماسک ڈیلی مہیا کر رہا ہے کروڑوں اربوں کی امداد دے رہا ہے جب کہ ہمارے بزنس ٹائیکون دور دور تک نظر نہیں رہے یا خود کو بچا رہے ہیں یا میڈیا کو یا پھر کرونا کے لیے وقف فنڈپر رال ٹپکا رہے ہیں پاکستان بھی بغداد کی طرح بہت ترقی کر چکا تھا نا ؟گو یہ ترقی صرف لاہور تک محدود تھی لیکن ج یہ محلات ،یہ زیورات یہ پلاٹ زمینیں جائیدادیں برانڈڈ لباس سب ہمارے لیے بیکار ہیں ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ دفن کے لیے دو گز زمین بھی میسر ہوگی یا نہیں کرونا ایک ہلاکو کی طرح ہمارے عیش و عشرت اور ترقی پر ٹوٹ پڑا ہے اور ہمیں کہیں جائے امان نہیں مل رہی نہ امیر کو دیکھتا ہے نہ غریب کو نہ گورے کو نہ کالے کو نہ پڑھے لکھے کو نہ جاہل کو یہ عجب تماشہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں قید ہیں لاکھوں روپے فیس لینے والے پرائیویٹ سکول جو اپنی فیس گھٹانے پر تیار نہیں تھے اب بند پڑے ہیں ملیں فیکٹریا جن میں فرعون بیٹھا کرتے تھے اب اپنے ہاتھوں بند کر کے نقصان اٹھا رہے ہین مگر بے بس ہیں۔

پاکستان کے پاسپورٹ کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والے ترقی یافتہ ممالک آج انہی پاکستانیوں کے شکر گذار ہیں جو انہی کے ملکوں میں انہی کے شہریوں کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر امداد مہیا کر رہے ہیں کیونکہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا نون لیگ اور پیپلز پارٹی لاکھ ڈرامے کر لے حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت اپنے غریب شہریوں کو ابھی تک راشن تک نہیں پہنچا سکی نہ کوئی طبی سامان مہیا کیا گیا ٹیسٹنگ کٹس کے نام پر جو ڈرامہ میڈیا کی مدد سے رچایا گیا وہ خود ان کے گلے میں فٹ ہونے والا ہے سندھ نے لاک ڈائون کیوں کیا صرف مرکزی حکومت کو دبائو میں لانے کے لیے یہ لاک ڈائون سندھ کے دیہی علاقوں میں تو ہو ہی نہیں سکتا عمران خان نے اس لیے مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کی ہے یہ جزوی لاک ڈائون بہتر ہے چلو لاک ڈائون ہو جاتا ہے تو ہو گا کیا ساری فیکٹریاں بند جو مال فیکٹریوں میں تیار ہوتا ہے پورے ملک کو جاتا ہے ریفائینز بند تو پورے ملک کو تیل کی سپلائی معطل ہو جائے گی خوراک کی قلت ہو جائے گی ڈبوں کا دودھ اجناس دالیں چاول آٹا اور دوسری ضروری چیزیں سب کی قلت ہو جائے گی جب سامان خوردنوش کی قلت ہو گی تو لوگ کرفیو توڑ کر حکومت کے خلاف باہر آ جائیں گے معیشت بیٹھ جائے گی درامدات اور برامدات ختم ہو جائیں گی اور یوں حکومت خود مجبور ہو جائے گی گھر چلی جائے اور پھر سیاست شروع ہو گی جو ہو رہی ہے خدا کے لیے عمران خان کرفیو مت لگانا جو سیاستدان اور میڈیا پرسن کرفیو کرفیو کر رہے ہیں یہ کرفیو یہ خود پر کیوں نہیں لگاتے نہ نکلیں باہر انکی ضرورت کس کو ہے۔

یہ قوم کی بھلا کیا مدد کر رہے ہیں وہ ملک ریاض جو ہر پرابلم میں آگے ہوتا تھا اب کہاں ہے اس لیے کہ اب بدلے میں دس گنا زیادہ ملنے کی امید نہیں ۔الیکشن کے دنوں میں کروڑوں صرف اپنے بوتھوں اور جھنڈیوں پر لگانے والے آج ایک پیسہ قوم پر لگانے کو تیار نہیں اپنے کسی حلقے میں لوگوں کو خالی دلاسہ تک دینے نہیں گئے کم از کم راشن تو عام سفید پوش دمی بھی بانٹ دیتا ہے ایک سندھی وڈیرہ اپنے ملازم کو لائف بوائے کی ایک ٹکیہ دے کر بھی تصویر بنوا رہا تھا یہ تو حال ہیں ان کے اور مطالبہ ہے بس کرفیو لگا دو تاکہ ساٹھ فیصد دیہاڑی دار طبقہ بھوکوں مر جائے انڈسٹری جس کو حکومت نے بڑی مشکل سے کھڑا کیا ہے دوبارہ بیٹھ جائے یہ ملک کے مفاد کا نہیں سوچ رہے ان کے پیٹ میں مروڑصرف کرفیو کا ہے ابھی کرونا سے صرف چند لوگ مرے ہیں اگر سعید غنی ٹھیک ہو سکتا ہے تو اسی دوا سی دوا سے عوام کیوں نہیں ٹھیک ہو سکتی؟تھر میں سینکڑوں بچے بھوک سے مر گئے سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اب بیرونی امداد بٹورنے کے لیے بڑا عوام کا درد اٹھ رہا ہے کچھ خدا کا خوف کرو ،اب ٹائیگر فورس پر بھی اعتراض ہے فوج بھی الگ رہے بس سارے فنڈ ان کے ہاتھ پر رکھ دو یہ کھائیں ریکارڈ کو آگ لگائیں اور باہر جا بیٹھیں ،بخشو بی بلی چوہا لنڈوروا ہی بھلا !

Mrs Khakwani
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Tags:
Baghdad Corona humanity Mrs Khakwani nature virtue انسانیت بغداد فضیلت فطرت کرونا
Corona Relief Fund
Previous Post زبیر انصاری کی طرح مخیر حضرات آگے بڑھیں
Next Post حج انتظامات اور سعودی وزیر کا انٹرویو
Hajj Arrangements

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close