
بہاولپور (جیوڈیسک) یزمان کے علاقے چک 93 ڈی بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو مقامی زمیندار کے گھر میں ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 4 فرار ہوگئے۔
