
باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں ماموند قومی لشکر کے ہزاروں مسلح رضا کاروں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، ریلی عنایت کلے کے علاقے میں نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب میں قومی لشکر کے رضا کاروں اور مشران نے کہا کہ شرپسند عناصر ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔
