
کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں رکشا اُلٹنے سے خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 8 سے 10 سال تک کی لڑکیاں اور 14 سال تک کے لڑکے شامل ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
