
ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیلگتا ہے کہ بالی و وڈ میںآ ج کل نئی کہانیوں کا فقدان ہو گیا ہے اسی لئے تو بلاک بسٹر فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ اس کی تازہ مثال 2001 میں بننے والی انیل کپور کی معروف فلم”نایک” ہے جس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور فلم کا نام “نایک ریٹرنز” فائنل ہوا ہے۔ انیل کپور اور رانی مکرجی کی پولٹیکل تھرلر فلم”نایک” کو آئے بارہ برس بیت چکے ہیں۔
جس میں انیل کپور ایک ایسے ذرائع پرسن کے کردار میں نظر آئے تھے جو کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف ناصرف کمر کس کر میدان میں اترجاتا ہے بلکہ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کرتا ہے۔”نایک ریٹرنز” کے اعلان کے بعدفلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کی کاسٹ اور دیگر فنکاروں کا انتخاب کرنا ابھی باقی ہے۔
