
بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ٹال گرل دپیکا پڈوکون آخر کیسے اس قدر اسمارٹ رہتی ہیں۔ بالی ووڈ کنگ خان نے دپیکا کی اسمارٹنس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
چھیل چھبیلی رنگ رنگیلی، نٹ کھٹ کی دپیکا پڈوکون جن کی خوبصورتی اور اسمارٹنس کے سب ہی دیوانے ہے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم چنائی ایکسپریس کی پروموشن کے دوران سب ہی ٹاک شوز میں ایک ہی سوال ہوتا تھا کہ آخر دپیکا کیسے اتنی اسمارٹ رہتی ہیں۔ دپیکا تو اس سوال کے جواب کو گول مول کر کے الجھا دیتیں ہیں لیکن کنگ خان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ دپیکا کی ڈائٹنگ کیسی ہے جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ دپیکا کو ہر دو گھنٹے بعد اتنی بھوک لگتی ہے کہ پہاڑوں کے درمیان اسٹاف ان کے کھانے کا انتظام کرتے کرتے بے حال ہوجاتا ہے۔ جس پر دپیکا نے شاہ رخ کی کھنچائی کی اور کہا کہ یہ سوال کرنے کا بھی شاہ رخ نے ہی کہا ہوگا۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دپیکا کو تو شوٹنگ کے دوران ہر دوگھنٹے میں شدید بھوک لگتی تھی جس پر سب ہی کہتے تھے کہ دپیکا کو ہاتھیوں جتنا کھانا چاہیئے۔
