
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل کے تجربات کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کیخلاف پابندی لگانے کی پوری تیاری کر لی ہیۃ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دوسری امریکی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔
