
کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات جعفر مندوخیل نے بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کیخلاف دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عبدالرحیم زیارت وال نے کہا کہ صوبائی وزیر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اعلان کیا۔
12 جنوری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، حکومتی اور اپوزیشن اراکین سمیت دیگر جماعتیں بھی دھرنے میں شریک ہوں گی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں روکیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو سیاسی جمارعتوں کے رہنما صدر، وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اغوا برائے تاوان کی صورت حال سے آگاہ کریں گے، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کے شکار ہیں۔
