
کوئٹہ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت آج تیسرے دن بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے آج چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ کل کی سماعت میں سپریم کورٹ نے افغانستان سے اسمگل شدہ گاڑیوں اور دیگر متعلقہ معاملات میں چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرلیا ہے۔
پنجاب سے تین پولیس افسران کو تبادلے کے باوجود ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان سے صوبے کی صورتحال پر مفصل رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
