
بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، عسکری ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، فوج کی جانب سے متاثرین کو 100 خیمے اور اشیائے خورونوش بھی فراہم کی گئی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے ترتیج میں زلزلے سے 500 گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔
