
اسلام آباد (جیوڈیسک) بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پشاور میں دہشت گردوں کے سکول پر حملے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے سفاکانہ واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
