
بنگلورو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا شہر کے وسط میں چرچ روڈ پر ایک ہوٹل کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ بنگلورو پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔
