
ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں گزشتہ روز دریائے پدما میں مسافر کشتی بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اب تک دریا سے 9 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ گزشتہ روز ہی 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
ڈوبنے سے قبل کشتی میں تقریباً ایک سو چالیس مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
