
ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ہونے والے متنازع انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔عوامی لیگ نے تین سو میں سے دو سو بتیس نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔
اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سمیت 20 جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
غیر ملکی مبصروں نے الیکشن کو انتہائی جانبدار اور اس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے باعث عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔
