Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

محصورین پاکستان اور جشنِ آزادی پاکستان

August 19, 2017 0 1 min read
Freedom Pakistan
Freedom Pakistan
Freedom Pakistan

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
پانچ دہائیوں سے بنگلہ دیش کے ٦٦ ٹرانزٹ کیمپوں میں محب وطن پاکستانیوں کی استقامت و کسمپرسی سے زندگی گزارنے والوں کی داستان بیان کرتے ہوے دل خون کے آنسو روتاہے۔جب بھی پاکستان کی آزادی کادن آتا ہے وہ ان کیمپوں میں پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔پاکستان سے شدید محبت کا مظاہرہ اس طرح کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جاری تحریک آزادی کشمیر کو تکمیل ِپاکستان کی تحریک کہتے ہیں۔ بنگلہ دیش میںساجدہ ضیا دور حکومت کے میں ان محب وطن پاکستانیوں کو بنگلہ دیش کی شہریت پیش کی گئی مگر یہ اس پرراضی نہیں ہوئے اور اپنے خوابوں کے مثل مدینہ اسلامی جمہوریہ پاکستان منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

صاحبو! آج ہم آپ پر واضع کرنا چاہتے ہیں کہ عرف عام میں ہم جو محصوریں پاکستان کو بہاری کہتے وہ اس طرح ہے کہ وہ صرف صوبہ بہار سے ہجرت کر کے آنے والے بہاری مسلمان نہیں ہیں۔ بلکہ سابقہ مشرقی پاکستان کے قریب کے ہندوستان کے صوبوں سے سابقہ مشرقی پاکستان میں ہجرت کر کے آنے والے مسلمان ہیں۔ کیوں کہ ان میں زیادہ تعداد بہاری مسلمانوں کی ہے اس لیے عرف عام میں بہاری مشہور ہو گئے ہیں۔ ان کو اچھی طرح سے معلوم تھا کہ ان کے صوبوں میں پاکستان نہیں بننا تھا۔ مگر پاکستان کا مطلب کیا ”لا الہ الا اللہ” کا نعرہ سن کر اس پر عمل کیا اور اپنے ماں باپ، رشتہ داروں اور دوستوں کی قبروں کو چھوڑ کر صرف اور صرف اسلام کی پکار پر ہجرت کر مشرقی پاکستان آئے تھے۔ضرورت اس امر کی تھی کہ پاکستان حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں قائد اعظم کے ویژن کے اور تحریک آزادی پاکستان کے دوران اللہ سے وعدے اور برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کے مطابق امت مسلمہ کی خوابوں کی تعبیر مثل مدینہ ریاست میں اسلامی کی طرز کا نظام حکومت نافذ کر دیا جاتا تو مشرقی بازو ہم سے اسلام کے نام پر جڑا رہتا۔

دشمن قومیتوں کے ہزار قسم کے فریب دیتے، چھوٹے حقوق کے لا تعداد سبز باغ دکھاتے مگر ایک اسلام کے نام پر ہم ایک دوسرے سے درگرز کی پالیسی پر گامزن ہو کر ایک پاکستانی قوم بنتے۔ جیسے مسلمانوں نے دنیا کے تین براعظموںپر ہزار سال کامیابی سے حکومت کی تھی۔ مسلمانوں کی اس حکومت کے اندر مختلف ثقافتوں، تہذیبوں،تمدن اور زبانوں والی قومیں رہتی تھیں۔ ایک قرآن ایک رسولۖکے ماننے والے یک جان ہو کر رہے ۔ اس ہی کی تشریع کرتے ہوئے مفکر پاکستان، شاعر اسلام علامہ اقبال نے کہا تھا”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے۔ نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر”کیا صرف بنگالی قوم اور بنگالی زبان بولنے والے اورہم ایک ساتھ نہ رہ سکے تو پھر یہ ہمارے عقل و دانش اور ہمارے مقتدر حلقوں کا قصور تھا۔

اس بات کو پاکستان بننے سے پہلے ہندو لیڈر کہا کرتے تھے کہ ہمیں پاکستان بننے کا اتنا ڈر نہیں ہے جتنا اس بات کا خوف ہے کہ جب یہ افغانستان،ترکی، ایران، عرب اور دنیا کے دوسرے اسلامی ملکوں سے مل جائے گا اور ہم اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ اسی ڈاکٹرائن پر عمل کرتے ہوئے ہندو لیڈرشپ نے مسلمان رہنمائوںکو قومیتوں اور سیکولرزم کے جال میں پھنسای اتھا جس کی پیدا وار سرحدی گاندھی مرحوم عبدالغفار خان ، سندھ کے غلام مصطفےٰ شاہ( جی ایم سید) جموں و کشمیر کے شیخ عبداللہ، بنگال کے شیخ مجیب الرحمان اور اس وقت تک زندہ کراچی کے الطاف حسین ہیں۔ جب ہماری قومی غلطیوں اور دشمنوں کی سازشیوں کی وجہ سے ہمارے ملک کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ پھر تو ہمیں بھولا ہواسبق یاد آجانا چاہیے۔ مگر ابھی تک تحریک آزادی پاکستان کے دوران اللہ سے کیا ہوا دعدہ ہمیں یاد نہیں رہا۔مسلم لیگ کہ جس نے پاکستان بنایا تھا اس کی لیڈرشپ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہو گئی۔ جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ سمجھ بیٹھاتا ہے کہ اس کی اکیلی شخصیت کے بغیر ملک نہیںچل سکتا۔ جیسے ڈکٹیٹر ایوب خان، ڈکٹیٹرضیاالحق، سولین ڈکٹیٹر ڈوالفاقار علی بھٹو،ڈکٹیٹر پرویزمشرف اور سابق سولین حکمران نواز شریف۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف تاحیات نا اہل قراردے دیے گئے۔

حکومت نواز شریف پارٹی کی چل رہی ہے۔کیانواز شریف کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا؟ ان سب حکمرانوں نے اداروں کو مضبوط کرنے کے بجائے اپنی شخصیت کو مضبوط کیا۔ یہ سب اللہ سے کیے گئے دعدے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے مکافات عمل کا شکار ہو گئے۔آیندہ بھی ایسے حکمرانوں کا ایسا ہی حشر ہوگا۔اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے مقتدر لوگوں کو مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فوراً اسلامی نظام حکومت قائم کر دینا چاہیے۔ ہم مسلمان ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ ہمارے ہر فعل کو دیکھ رہا ہے۔ جب ہم نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ ہمیں انگریزوں اور ہندوئوں کی غلامی سے آزادی دے گا تو ہم اپنے ملک میںاللہ کا نظام رائج کریں۔ تواللہ نے ہمیں ملکِ پاکستان عطا کیا۔ ہم اپنے وعدے سے پھر گئے تو اللہ نے ہمیں سزادی اور ایک بازو ہم سے جدا ہو گیا۔ ہمارے ملک میں قومیتوں، لسانیتوں اور علاقیتوں نے بربادی مچا دی۔دشمن نے ہمیں آپس میںلڑا دیا اور ہمارے ہوااُکھڑ گئی۔ یہ سب اللہ کے قانون کے مطابق ہوا۔ اب ہم اللہ سے معافی مانگیں اور اللہ کا نظام پاکستان میں نافذ کر دیں۔پھر کشمیر کی جاری تحریک آزادی کو تقویت ملے گی۔ وہ پہلے سے زیادہ قربانیاں پیش کریں گے۔

اس سے دنیا کا ضمیر جاگے گا۔ بھارت پاکستان میں اسلامی نظام سے خوف زدہ ہو کر کشمیر کو آزاد کر دے گا۔ جس ملک میں اللہ کا نظام قائم ہو جاتاہے تو آسمان سے رزق برستا ہے۔ زمین اپنی خزانے اُگل دیتی ہے۔ ملک ترقی کرنے لگتا ہے۔شہریوں کو حقوق ملتے ہیں۔پھرآپس کی لڑائیاں ختم ہو جاتیں ہیں کوئی بھی عاجت مند نہیں رہتا۔ رسولۖ اللہ کی حدیث ہے کہ تم میری لائی ہوئی شریعت نافذ کر دو تو تمھیں کوئی بھی زکوٰة لینے والا نہیں ملے گا ۔یعنی سب لوگ صاحبِ نصاب ہو جائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ اس کام کے بعد محصوریں پاکستان کو باعزت طریقے سے پاکستان میںواپس بلائیں ۔ ان کا پانچ دہائیوں کا انتظار ختم ہو گا۔ اللہ ہم سے خوش ہو گا۔ذرا مکافات عمل ملاخطہ فرمائیں کہ ہم نے اللہ کے نام سے بننے والے ملک کے دو ٹکرے ہونے پر بنگلہ دیش میں پھنس جانے والے ڈھائی لاکھ محصورین پاکستان کو واپس نہیں لیا تو آج بیس لاکھ بنگالی مختلف راستوں سے آ کرپاکستان میں رہ رہے ہیں۔ افغانستان سے آنے والے پچاس لاکھ مہاجرین اس کے علاوہ ہیں۔ ہم مقتدر حلقوں سے درخواست کرتے ہیں کہ محصوریں پاکستان کو ہر حال میں واپس پاکستان لائیں تب ہم جشنِ آزاد ی پاکستان منانے کے صحیح حقدار ہو گے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Tags:
Bangladesh Freedom Mir Afsar Aman narrative pakistan آزادی بنگلہ دیش پاکستان داستان
Pervez Musharraf
Previous Post تھوتھا چنا باجے گھنا
Next Post یہ وقت اتحاد کا ہے
Chaudhry Nisar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close