
ڈھاکا (جیوڈیسک) حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکا میں ہوئی جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت دو سو چھہتر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔
ان میں حکمران جماعت عوامی لیگ کے دو سو تیس اور حسین محمد ارشاد کی جاتیہ پارٹی کے اکتیس ارکان شامل ہیں۔
اسپیکر شیریں شرمین چوہدری نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
اٹھارہ جماعتی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ نے دو تہائی نشستیں جیتی ہیں۔
