
لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے بینک آف پنجاب کو بیرون ملک شاخیں کھولنےکی اجازت دےدی۔ صدر پنجاب بینک نعیم الدین خان کا گفتگو میں کہناتھا کہ بینک آف پنجاب سیاست اور حکومتی مداخلت سے بالاتر ہونے کی وجہ سے منافع بخش ادارہ بن کر مثبت سمت میں جارہا ہے
بینک کے اثاثے 425 ارب ہو گئے،ملکی تاریخ میں پہلی بار بینک کا رواں سہ ماہی منافع 2 ارب سے تجاوز کر گیاہے۔ نعیم الدین خان نے بینک آف پنجاب کی بیرون ملک شاخیں کھولنےکی اجازت کو خوش آئند قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر متعدد اسلامک برانچوں کےساتھ موجودہ نیٹ ورک کو توسیع دی جا رہی ہے،بینک کی جانب سے جاری قرضے 178 ارب ہو گئے جبکہ سرمایہ کاری 180ارب روپے تک چلی گئی۔
