
بنوں (جیوڈیسک) گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونی والوں کی تدفین آج مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں میران شاہ جانے کے لئے بنوں کینٹ میں رزمک گیٹ پر جمع رہی تھیں۔
اس دوران جیسے ہی ایف سی اہل کار کرائے پر لی گئی گاڑی میں سوار ہوئے تو دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں 20 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔ 15 زخمی اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔
شہید اہلکاروں کو آج ملک کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ دھماکے کے بعد کینٹ کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر لگایا جانیوالا کرفیو جاری ہے۔ بنوں دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔
