
بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں ریلوے روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ریلوے روڈ پر ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
