
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ستاون برسوں سے جاری سمر پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما بھی شریک ہوئے۔
واشنگٹن کی سڑکوں پر سالانہ سمر پریڈ کے نظاروں نے دیکھنے والوں میں بھی جوش پیدا کردیا، جس میں اس بار مرین کور بینڈ نے شاندار پریڈ کی۔ امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما پریڈ کا معائنہ کرنے پہنچیں، تو ان کا شاندار استقبال ہوا۔
مختصر دورانیہ کی پریڈ میں ریٹائر ہونے والے میرینز کے کرنل مائیکل جے کول برن کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سمر پریڈ کا انعقاد ستائیس سال سے باقاعدہ طور پر موسم گرما میں کیا جاتا ہے۔
