
بیروت (جیوڈیسک) لبنان کی ملیشیا حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا کوئی بھی سیاسی حل بشار الاسد کے بغیر قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں 90 فیصد رائے دہندگان نے اب بھی بشار الاسد پر ہی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انتخابات نے’’عسکری جنگ‘‘ ناکام بنا دی ہے۔
