
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کو گرانے کے لئے فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا شام کے صدر کے خلاف فوجی کارروائی سے امریکہ کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے ایسی کسی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔
