
بہاولپور (جیوڈیسک) جیواورجنگ گروپ کے خلاف پاکستان دشمن اور غدار ہونے کے الزامات پر مبنی پروپیگنڈہ مہم نے جیوکے کارکنوں کے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کردی ہیں اور مختلف مقامات پرکارکنوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بہاولپور میں کیمرا مین کو تشدد کانشانہ بنایاگیاہے۔
بہاولپورمیں گذشتہ دنوں جیوکے کیمرہ مین آصف کبیر ایک ریلی کی کوریج کے لئے جارہے تھے، راستے میں انہیں موٹرسائیکل پرسوار تین افرادنے روکا۔ انہوں نے جیونیوز کے کیمرامین کو برا بھلا کہا، ملک دشمن اوربھارتی ایجنٹ قرار دیا، تشدد کا نشانہ بنایا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے موبائل فون اور کیمرا چھیننے کی کوشش بھی کی، اتفاق سے سامنے سے ایک کار آگئی جسے دیکھ کر ملزم خوف زدہ ہوکر فرار ہو گئے۔
