مصطفی آباد : درندہ صفت شخص کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، چیخ و پکار پر اہل محلہ کی بر وقت کاروائی ملزم فرار۔ پولیس کی فوری کاروائی سے ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی مظفر حسین کے مطابق میری چارہ سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم احسان ٹافیاں دینے کے بہانے بچی کو اپنے گھر لے گیا۔
بچی کر برہنہ کرکے زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا بچی کی چیخ و پکار سن کر میں اہم محلہ کے ساتھ گھر میں داخل ہوا تو ملزم احسان دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم احسان کو فوری گرفتار کر لیا۔
