
جموں و کشمیر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سیبھارت سیبیک ڈور ڈپلومیسی کے آغاز کے اعتراف پر تحفظات ہیں۔ لاہور سیٹیلی فونک گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے آغاز کے اعتراف کر کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مایوس کیا ہے۔
توقع تو یہ تھی کہ نواز شریف کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی 14 شہادتوں پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی سطح پرآواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر بیک ڈور ڈپلومیسی ہو یا فرنٹ ڈور، یہ سلسلہ نتیجہ خیز نہیں ہو سکے گا۔
