Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بڑھتے ہوئے بھکاری۔۔۔ انفرادی و اجتماعی رویے

December 14, 2015 0 1 min read
Beggar
Beggar
Beggar

تحریر : شہزاد حسین بھٹی
راولپنڈی اور اسلام آباد میں سفر کے دوران ہر چوک پر آپ کو ایسے بھکاری ملیں گے جن میں کوئی اندھا ہو گا تو کوئی لنگڑا اورکسی کے تن پر پھٹے پرانے کپڑے ہوں گے۔ یہ بھکاری پیدل چلنے والوں اور ٹریفک اشاروںپر رکنے والی گاڑٰیوں کے شیشے کے پاس جا کر بھیک مانگتے ہیں ۔ جن چوکوں میں بھکاریوں کا عموما ہجوم نظر آتا ہے ان میں اسلام آباد ایئر پورٹ کے قرب و جوار کے چوک اہم ہیں ۔ چوہڑ بازار راولپنڈی میں تو ایک ایک فٹ کے فاصلے پر بھکاری بیٹھے نظر آتے ہیں ۔ یہ وہ پیشہ ور بھکاری ہیں جن کی آمدنی اوسطاً پچاس ہزار کے قریب ہے اور یہ عوام کو بیمار بن کر مسکین بن کر اپنی طرف مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں اور اپنی کوششوں میں کافی حد تک کامیاب بھی نظر آتے ہیں ۔ یہ بھکاری ان لوگوں کا حق بھی چھین لیتے ہیں جو واقعتا لاچار اور مسکین ہیں ۔ ہمارے ملک میں بھیک باقاعدہ ایک شعبہ بن چکی ہے پورے پورے خاندان اسی شعبے سے وابسطہ ہیں اوریہ وہ لوگ ہیں جو اﷲ اوررسول ۖ کے نام پر مانگتے ہیں جبکہ یہ ایک ناپسندیدہ فعل ہے۔

یہاں ایک واقعہ بتانا ضروری ہے جو کہ مختلف کتابوں میں آپ کو ملے گا ۔ ایک صاحب ثروت صاحب کو خوش قسمتی سے ایک مولانا صاحب کا درس سننے کا موقع ملا اس درس میں مولانا صاحب اللہ کی قدرت و وحدانیت کا درس دیتے ہوئے فرما رہے تھے کہ اللہ کی ذات اس قدر قادر ہے کہ وہ تو پتھر کے اندر موجود کیڑے کو بھی رزق پہنچاتی ہے اور اسے بھوکا نہیں مرنے دیتی ۔ ان صاحب پہ اس درس کا فوری اثر ہوا اور انہوں نے سب جمع پونجیلُٹا کے دُور جنگل کا رخ کیا اور ہاتھ پہ ہاتھ دھر کے بیٹھ گئے کہ رزق کا وعدہ تو اللہ نے کیا ہے تو انہیں کوشش کرنے کی پھر کیا ضرورت ہے کیوں کہ ان کو تو ان کا رزق ہر حال میں ملنا ہے لیکن نتیجہ الٹ ہوا اور صاحب ہڈیوں کا ڈھانچہ بننا شروع ہو گئے کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ پائوں تک ہلانے چھوڑ دیے تھے پریشانی حاوی ہونے لگی ،اسی اثناء میں ان کی نظر ایک لاچار کتے پر پڑی وہ اسی سوچ میں گم ہو گئے کہ اس کو رزق کیسے ملتا ہو گا۔ اسی اثناء میں ایک عقاب اپنے منہ میں گوشت کا ٹکڑا لیے آیا اور اس کتے کے آگے کر دیا جسے اس لاچار و بیمار کتے نے کھا لیا۔ یہ منظر دیکھ کر ان صاحب پہ یہ راز کھلا کہ واقعی اللہ رزق دینے کا وعدہ پورا کرتا ہے۔ اور ہر ایک کو اس کے حصے کا رزق پہنچاتا ہے۔ لیکن رزق پہنچنے کے راستے الگ الگ ہیں۔ کتا لاچار ہے چل پھر نہیں سکتا لیکن اس کے حصے کا رزق اللہ نے عقاب کے ذریعے اس تک پہنچانے کا بندوبست ضرور کر دیا ہے۔

اس واقعے یا حکایت سے ایک بات یقیناسامنے ضرور آتی ہے کہ رزق انسان تک ضرور پہنچتا ہے لیکن اس بات پہ تکیہ کر کہ بیٹھ جانا یقینا درجے میں کم ہے کہ اللہ ہم تک ہمارا رزق بہم پہنچائے گا اس کے برعکس یہ درجہ بغیر کسی شک کے بلند ہے کہ انسان نہ صرف اپنے رزق کے لیے جدو جہد کرے ، مسلسل کوشش کرے بلکہ دیگر ضرورت مندوں کے لیے ان کے رزق میں وسیلہ بن جائے۔ یعنی اپنا رزق حلال طریقے سے حاصل کرنا تو اہم ہے ہی لیکن ساتھ ہی دوسروں کے رزق کا وسیلہ بن جانا ایک طرف تو خوشنودی رب کعبہ کے لیے اہم ہے تو دوسری طرف مخلوق خدا کی بھلائی اور بہتری کا ذریعہ بھی بن جاتا ہے اور معاشروں میں اصلاح کا ذریعہ یہی سوچ ہوتی ہے ۔اس حکایت کو بیان کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ بھیک مانگنا کسی بھی طرح سے عزت و منزلت کا باعث نہیں بنتا۔ خدا نے خود فیصلہ کر دیا کہ وہ محنت کرنے والوں کو اپنا دوست رکھتا ہے۔ تو پھر ایسا کیوں ہے کہ ہم لوگ خدا کے قریب ہونے کے بجائے ہاتھ پھیلانے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اور مزید افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ گداگری اور بھیک نے باقاعدہ ایک صنعت کا روپ دھار لیا ہے۔ منظم انداز میں گداگری کی لعنت نے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔

Beggers
Beggers

انتظامی سطح پر منظم گداگری کی لعنت معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ پہلے کوئی ضرورت مند واقعی حقیقی معنوں میں ضرورت کے تحت گداگری کا رویہ مجبوراً اپناتا تھا اور لوگ اس کی مدد بھی اس کو ضرورت مند سمجھتے ہوئے کرتے تھے۔ لیکن اب رجحان بہت تبدیل ہو چکا ہے اور رجحانات کی تبدیلی ہی معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔ اب جب سے اس پیشے نے منظم صنعت کا درجہ پا لیا ہے تو اس میں مختلف گروہ شامل ہوگئے ہیں۔ اس لعنت میں باقاعدہ ایسے لوگ سرگرم ہو گئے ہیں جو مجرمانہ پس ِمنظر رکھتے ہیں۔ وہ لوگوں کو گداگری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چھوٹے بچوں کو اغواء تک کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیںمختلف جسمانی مسائل کا شکار کر کے ان کو اس پیشے میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جا رہا ہے کیوں کہ یہ سوچ مضبوط ہو چلی ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ سے زیادہ لاچارگی زیادہ سے زیادہ بھیک کے ملنے کا سبب ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور خطرناک پہلو یہ بھی ہے کہ گداگری اور بھیک کی لعنت معاشرے کو جرائم کی دلدل میں بھی دھکیل رہی ہے۔ اکثر گلی محلوں میں نام کے بھکاری مختلف جرائم اور وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیںحتکہ یہ خوفناک حقیقت تک عیاں ہوئی ہے کہ اکثر جگہوں پر قتل جیسی سنگین وارداتوں مین بھی اس علاقے سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کا تعلق ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو عورتوں کو لوٹنے کے لیے بھی بھکاری عورتوں کے باقاعدہ گروہ سرگرم عمل ہیں۔ وہ دن کے اوقات میں گھر پہ موجود اکیلی گھریلو عورتوں کو کسی نہ کسی بہانے سے اپنی باتوں کے دام میں پھنسا کر ان کو اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر رہی ہیں۔ یہ ہمارا عمومی رویہ بن چکا ہے کہ ہم اپنے زور ِ بازو پر بھروسہ کرنے کی بجائے دوسروں کی جانب دیکھتے ہیں کہ ہماری امداد کی جائے ۔ کوئی زلزلہ ہو ، سیلاب آئے یا کوئی اور آسمانی آفت ہمارے حکمران اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کی بجائے بیرونی امداد کی جانب نظریں گاڑے نظر آتے ہیں ۔ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بھی ہم بیرونی امداد کے منتظر ہیں ۔ واضع رہے کہ پہلے پہل ایسا ہوتا تھا کہ پاکستان کسی قدرتی آفت کا شکار ہوتا تھا تو اقوام ِ عالم مدد کو آگے بڑھتی تھیں۔

لیکن سیلابوں اور تباہیوں کے باوجود ہماری حکومتوں نے نہ تو کوئی ڈیم بنایا اور نہ ہی سیلابوں سے بچائو کی کوئی پیشگی پیش بندیاں کی گئی یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریاں نہ رک سکیں اور اقوام عالم نے بھی اب تو شاید یہ محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ ہم امداد اس کے اصل مدعے پہ صرف نہیں کرتے اسی لیے موجودہ سیلاب اور تھر کی صورت حال میں یہ محسوس ہوا کہ اقوام عالم امداد کرنے میں کسی درجہ تامل سے کام لے رہی ہیں۔ اور یقینا ایسا ہو گا بھی اگر ہم مستقل بنیادوں پر اغیار کے سامنے ہاتھ پھیلائے رکھیں گے تو وہ کیوںکر ہماری عزت کریںگی او رکچھ بعید نہیں کہ ہم نے اگر انفرادی کے ساتھ اجتماعی سطح پر بھی اپنی روش نہ بدلی تو جو عزت ایک ایٹمی قوت ہونے کے سبب ہم کو ملی بہت جلد وہ عزت ہم کھو دیں گے۔ گداگری کی لعنت اور بھکاریوں نے ہمارے معاشرے کو اب داغدار کرنا شروع کر دیا ہے اور کچھ بعید نہیں کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ لعنت ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور بن جائے گی ۔ ایک رستا ہوا ناسور۔کیونکہ جب ہم خود ، ہمارے حکمران ، مرتے لوگوں کی کھوپڑیاںپائوں تلے رکھے خود فسٹیول مناتے رہیں گے تو کوئی ہماری امداد کیوں کرے گا ؟

Shahzad Hussain Bhutti
Shahzad Hussain Bhutti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
beggars individual Rawalpindi social travel vehicles اجتماعی انفرادی بھکاری پیدل راولپنڈی رویے سفر گاڑیوں
Previous Post پی سی بی کا کوئی خط نہیں ملا صدر بھارتی کرکٹ بورڈ، ششناک منوہر
Next Post ملائیشیا میں مالشیے
Malaysia

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close