
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم میں ودیا بالن نے مرکزی کردارادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی جس نے ہدایتکار کو افسردہ کر دیا۔
مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سنسر بورڈ سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے فلم کو ایک بار دیکھنے کی درخواست کی تھی لیکن ڈسٹری بیوٹرز نے فلم کی نمائش پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا، جس پر کافی افسردہ ہوں۔
